ETV Bharat / state

Permission denied for RSS March تمل ناڈو میں آر ایس ایس کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 7:16 PM IST

آر ایس ایس
آر ایس ایس

تمل ناڈو پولیس نے امن و امان کا حوالہ دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس سے منسلک دیگر تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں این آئی اے کے چھاپے اور مرکزی حکومت کی جانب سے پی ایف آئی کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی تنظیم قرار دینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس کے کارکنوں کے خلاف حملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ Tamil Nadu Govt Denies Permission to RSS 'Route Marches

چنئی: تمل ناڈو پولیس نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ریاست میں ریلیاں نکالنے اور جلسے کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، حالانکہ مدراس ہائی کورٹ نے ایک ہفتہ قبل اس کی اجازت دے دی تھی۔ Tamil Nadu Govt Denies Permission to RSS 'Route Marches

تمل ناڈو پولیس نے امن و امان کا حوالہ دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور دیگر منسلک تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں این آئی اے کے چھاپے اور مرکزی حکومت کی جانب سے پی ایف آئی کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی تنظیم قرار دینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس کے کارکنوں کے خلاف حملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ Permission denied for RSS March in Tamil Nadu

پولیس نے کہا کہ آر ایس ایس کو اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ کچھ سماج دشمن عناصر احتجاج یا کسی دوسرے طریقے سے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں جس سے منقولہ غیر منقولہ املاک یا لوگوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) اور ودوتھلائی چروتھائیگل کچی (وی سی کے) پارٹی کو بھی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:Threat To Blow UP 6 RSS Offices: آر ایس ایس کے چھ دفاتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.