ETV Bharat / state

Tamil Nadu:Gautami Tadimalla Quits BJP گوتمی تڑی مَلّا نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 12:17 PM IST

Updated : Oct 23, 2023, 12:33 PM IST

تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تمل اداکارہ گوتمی تڑی مَلّا نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔ Tadimalla Resign

Actor-politician Gautami Tadimalla quits BJP
Actor-politician Gautami Tadimalla quits BJP

چنئی: تمل اداکارہ اور بی جے پی لیڈر گوتمی تڑی مَلّا نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں، گوتمی 25 سال تک پارٹی کی رکن تھیں۔ گوتمی نے اس حوالے سے ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہر محاذ پر پارٹی سے وابستگی کا اظہار کیا ہے لیکن پارٹی نے انہیں اہمیت نہیں دی۔ اس وجہ سے انھیں اپنی زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تمل اداکارہ گوتمی نے الزام لگایا کہ پارٹی کا ایک طبقہ اس شخص کی حمایت کر رہا ہے جس نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا 'ایکس' پر پوسٹ کرتے ہوئے تڑی مَلّا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف اپنا غصہ نکالا، پوسٹ کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ انھیں 2021 کے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ دیے جانے کا یقین دلایا گیا تھا، لیکن آخری وقت پر ان کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا۔ اس کے باوجود وہ پارٹی سے وابستہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھاری دل اور مایوسی کے ساتھ استعفیٰ دے رہی ہیں۔ گوتمی نے سوشل میڈیا پر اس پوسٹ میں پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے ریاستی صدر انامالائی کو ٹیگ کیا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ ایک شخص نے مجھے میرے پیسے، دستاویزات اور میری جائیداد کا بھی دھوکہ دیا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں، گوتمی سی الگپّن کا ذکر کر رہی تھی، جو کبھی ان کے خیر خواہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:تمل ناڈو بی جے پی کے ریاستی سکریٹری ایس جی سوریا گرفتار

شکایت درج کرائی ہے:

تمل اداکارہ گوتمی نے بھی الگپّن کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ الگپّن نے مجھ سے رقم، دستاویزات اور جائیداد کا دھوکہ کیا۔ اس تناظر میں گوتمی نے کہا کہ انہیں تمل ناڈو حکومت اور عدالتی نظام پر پورا بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ جنگ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے لڑ رہی ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ 2021 کے اسمبلی انتخابات کے وقت پارٹی نے راجاپلائم سیٹ سے ٹکٹ دینے کی بات کی تھی لیکن آخری وقت میں ٹکٹ کسی اور کو دیا گیا۔ گوتمی نے کہا کہ اب انہیں پارٹی کی حمایت نہیں مل رہی ہے جو کافی افسوسناک ہے۔

Last Updated : Oct 23, 2023, 12:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.