ETV Bharat / state

Yatra Restrictions Impact Tourism: یاترا ایڈوائزری سے سیاحت متاثر

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 12:28 PM IST

Updated : Jul 6, 2022, 1:10 PM IST

یاترا ایڈوائزری سے سیاحت متاثر
یاترا ایڈوائزری سے سیاحت متاثر

یاترا قافلے کے دوران سرینگر جموں شاہراہ کو سیاحوں و عام لوگوں کے لئے بند کیا جارہا ہے۔ ان نئے احکامات سے شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ انکے تجارت کو بھی نقصان ہورہا ہے اور کئی آنے والے سیاح بکنگ منسوخ کررہے ہیں۔ Amarnath yatra 2022

سرینگر: امرناتھ یاترا کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات اور ایڈوائزری سے کشمیر میں آنے والے سیاحوں کو دقتوں کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں اور یاتریوں کو دن میں سیرو تفریح کرنے کے لیے ایک محدود وقت دیا ہے۔ وہیں پہلگام اور سونہ مرگ جانے والے راستوں پر بھی جگہ جگہ انکو روکا جارہا ہے جس سے انکو کافی پریشانیوں کا سامنا ہورہا ہے۔Yatra restrictions impact tourism

یاترا ایڈوائزری سے سیاحت متاثر


وہیں یاترا کے دوران سرینگر جموں شاہراہ کو سیاحوں و عام لوگوں کے لئے بند کیا جارہا ہے۔ ان نئے احکامات سے شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ انکے تجارت کو بھی نقصان ہورہا ہے اور کئی آنے والے سیاح بکنگ منسوخ کررہے ہیں۔انتظامیہ نے سیاحوں و عام لوگوں کے لئے یاترا کی تکمیل تک پہلگام میں بیتاب وادی، جندل واڈی جانے پر پابندی عائد کی ہے وہیں سونہ مرگ جانے کے لیے بھی محدود اوقات رکھے ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ انکو کافی مشکلات درپیش ہیں۔Amarnath yatra 2022


واضح رہے کہ دو سال کے بعد وادی میں امرناتھ ئاترا 30 جون سے شروع ہوئی ہے اور اگست 11 کو یہ اختتام پذیر ہوگی۔ انتظامیہ نے دعوے کیا ہے کہ امسال آٹھ لاکھ یاتریوں کے آنے کی توقع ہے۔ یاترا کئے لئے انتظامیہ نے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے ہیں تاکہ یاتریوں پر کوئی عسکری حملہ نہ ہو۔

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شو کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ یاتری ہوائی سفر کی سہولت سے براہِ راست سرینگر سے پنج ترنی پڑاؤ کا سفر کر سکیں گے اور یاترا کو ایک ہی دن میں مکمل کرسکیں گے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کے لیے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں :Amarnath Yatra Resumes: امرناتھ یاترا کا دوبارہ آغاز

Last Updated :Jul 6, 2022, 1:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.