ETV Bharat / state

SEOC Nodal Officer Transferred: امرناتھ یاترا کی غلط انفارمیشن افسر کو مہنگی پڑی

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 7:10 PM IST

wrong-information-about-amarnath-yatra-information-costs-jk-state-nodal-officer-amir-ali
یاترا کی غلط اطلاع افسر کو مہنگی پڑی

جموں و کشمیر محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں لمبے عرصے سے بطور نوڈل افسر خدمات انجام دینے والے عامرعلی کو امرناتھ یاترا کے متعلق غلط انفارمیشن دینے کے پاداش میں نوڈل افسر کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ اب اس عہدے کا اضافی چارج کلدیب کرشنا سدھا کو دیا گیا ہے جو مہاجر پنڈتوں کے ریلیف اور بازآبادکاری کے کمشنر ہے۔SEOC Nodal Officer Transferred

سرینگر:جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ نے محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں لمبے عرصے سے تعینات افسر کو امرناتھ یاترا کے متعلق غلط انفارمیشن دینے کے پاداش میں منتقل کردیا ہے۔عامر علی جو ڈیزاسٹر مینجمنٹ نیا نام (سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر) میں لمبے عرصے سے نوڈل افسر تھے۔ جس کو انتظامیہ نے واپس اپنے محکمے دیہی ترقی میں منتقل کیا ہے۔SEOC Nodal Officer Transferred

wrong-information-about-amarnath-yatra-information-costs-jk-state-nodal-officer-amir-ali
یاترا کی غلط اطلاع افسر کو مہنگی پڑی
عامر علی نے گزشتہ دنوں امرناتھ یاترا کے متعلق جانکاری دی تھی کہ بالتل میں بادل پھٹنے سے یاترا کو معطل کردیا ہے تاہم اس واقع میں تمام یاترا محفوظ ہیں۔ انہوں اس کے متعلق ایک ویڈیو بھی شئر کی تھی۔اس اطلاع سے یاتریوں میں سنسنی پھیلی جبکہ انتظامیہتذبذب میں پڑگیا۔ البتہ انتظامیہ نے جب دیگر متعلقہ افسران سے اس کی تصدیق کی تھی تو عامر علی کی جانکاری غلط ثابت نکلی۔اگرچہ عامر علی نے اس واقع پر معافی مانگی تھی تاہم انتظامیہ نے انہیں اس عہدے سے منتقل کرکے محکمہ دیہی ترقی میں بھیج دیا ہے جو اس کا اصل محکمہ ہے۔

مزید پڑھیں:

Self Appraisal Report of Officials in J&K: افسران کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنی کی تاریخوں میں توسیع



انتظامیہ نے آج حکمنانے جاری کرتے ہوئے کلدیب کرشنا سدھا جو مہاجر پنڈتوں کے ریلیف اور بازآبادکاری محکمے کے کمشنر ہے کو سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا اضافی چارج دیا ہے۔ حکمنانے کے مطابق کے کے سدھا اگلے احکامات تک یہ عہدہ بھی سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ عامر علی ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے یہاں تعینات رہے۔ وہ محکمہ دیہی ترقی میں انجینئر کے بطور ملازم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.