ETV Bharat / state

دسمبر کے پہلے ہفتے میں سرمائی تعطیلات متوقع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 8:09 PM IST

winter-vacation-expected-in-first-week-of-december-in-kashmir
دسمبر کے پہلے ہفتے میں سرمائی تعطیلات متوقع

محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ وادی میں درجہ حرارت میں گراوٹ کے بیچ دسمبر کے پہلے ہفتے میں سرمائی تعطیلات کا اعلان ممکن ہے۔Winter Vacation in Kashmir Schools

سرینگر: وادی کشمیر میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں آٹھویں کلاس تک سرمائی تعطیلات متوقع ہے۔محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ درجہ حرارت میں گراوٹ کے بیچ دسمبر کے پہلے ہفتے میں سرمائی تعطیلات کا اعلان ممکن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ نومبر کے آخر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا جس کے پیش نظر دسمبر کے پہلے ہفتے میں آٹھویں جماعت تک سرمائی تعطیلات کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ 15 دسمبر کے بعد ہائی اور ہائر سکنڈری اسکولوں میں بھی سرمائی تعطیلات کا اعلان متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:


دریں اثنا عوامی حلقوں نے محکمہ تعلیم پر زور دیا ہے کہ وادی میں پڑنے والی کڑاکے کی ٹھنڈ کے پیش نظر اسکولی طلبہ خصوصاً مڈل سے نیچے زیر تعلیم کمسن طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری آلوک کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نومبر کے آخر تک ہی سرمائی تعطیلات کا اعلان کریں تاکہ طلبا ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ مختلف النوع امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

بتادیں کہ گزشتہ برس محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کشمیر صوبے کے سرمائی زون کے لیے مرحلہ وار طریقے پر سرمائی تعطیلات کی تجویز پیش کرنے کے بعد حکومت نے باضابط طور 5 دسمبر سے 19 دسمبر تک سرمائی تعطیلات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.