ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں موسم خوشگوار

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 12:33 PM IST

جموں و کشمیر میں موسم خوشگوار
جموں و کشمیر میں موسم خوشگوار

سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.4 رہا۔

جمعرات کے روز جموں و کشمیر اور لداخ میں درجہ حرارت میں بہتری برقرار رہی۔ محکمہ موسمیات نے دونوں مرکزی علاقوں میں کم سے کم 21 فروری تک خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

جموں و کشمیر اور لداخ میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ کا رجحان جاری رہا۔ اگلے 10 روز کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.4 رہا۔

پہلگام میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.1 رہا جبکہ بدھ کے روز زیادہ سے زیادہ 12 تھا۔ گلمرگ میں منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.4 رہا جبکہ کرگل اور لداخ میں بالترتیب منفی 13.4 اور 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جموں شہر میں کم از کم 11.2، کٹرا میں 10.1، بٹوٹ میں 5.9، بانیہال میں 2.2 اور بھدرواہ میں 2.7 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.