ETV Bharat / state

Women Empowerment in Kashmir 'امید' خواتین کو خودکفیل بنا رہی ہے

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 3:47 PM IST

Updated : Jun 2, 2023, 4:19 PM IST

umeed-scheme-making-women-self-reliant-in-kashmir
'امید' خواتین کو خودکفیل بنا رہی ہے

خواتین کو ترقی پسند اور کامیاب کاروباری بنانے کے لیے امید اسکیم ایک اہم رول ادا کر رہی ہے، جبکہ رورل لائیولی ہُڈ مشن کا مقصد نچلی سطح پر مضبوط ادارے کی تعمیر اور پائیدار بنیادوں پر آمدنی میں بہتری کو یقینی بنا کر غربت کو کم کرنا ہے۔

'امید' خواتین کو خودکفیل بنا رہی ہے

سرینگر: زمرودہ اور شہزادہ اس وقت اپنے مشروم یونٹ سے پہلی فصل حاصل کرنے میں مشغول نظر آرہی ہیں۔ سیلف ہیلف گروپ کے تحت قائم کئے گئے مشروم یونٹ کے ساتھ زمرودہ اور شہزادہ کے علاوہ دیگر 8 گھریلو خواتین بھی جڑی ہیں۔ رورل لائیولی ہڈ مشن کی "امید" اسکیم اور محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کی گئی سبسڈی اور رہنمائی سے یہ خواتین اپنا مشروم یونٹ قائم کرنے کامیاب ہوئی ہیں۔

ان کم پڑھی لکھی خواتین نے خودکفیل بننے کی چاہ لئے اپنی محنت اور متعلقہ محکمے کی نگرانی میں اپنے مشروم یونٹ سے اب تک 3 کوئنٹل کے قریب مشروم حاصل کر کے بازار میں فروخت کیے ہیں اور انہیں اچھی اور مناسب قمیت بھی حاصل ہوئی ہے۔ایسے میں یہ خواتین اپنے کام سے کافی خوش اور مطمئین نظر آرہی ہیں۔ بی کے پورہ کے دھرم بُگ کرالہ پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے یہ خواتین باعزت طریقے سے روزگار کمانے کے لیے چند برس قبل جموں وکشمیر رورل لائیولی ہُڈ مشن کی "امید" اسکیم سے جڑیں۔ تربیت اور آسان قرضوں کی بدولت یہ خواتین نہ صرف اپنی زندگی میں بہتری لانے میں کامیاب ہوئی ہیں بلکہ مالی لحاظ سے بھی خود کفیل بن رہی ہیں۔

خواتین کو ترقی پسند اور کامیاب کاروباری بنانے کے لیے "امید" اسکیم اہم رول ادا کررہی ہے۔جبکہ رورل لائیولی ہُڈ مشن کا مقصد بھی نچلی سطح پر مضبوط ادارے کی تعمیر اور پائیدار بنیادوں پر آمدنی میں بہتری کو یقینی بنا کر غربت کو کم کرنا ہے۔رضیہ کہتی ہیں کہ اس مشروم یونٹ کو قائم کرنے میں محکمہ زراعت کا بھر پور تعاون حاصل رہا ہے۔سبسڈی کے علاوہ متعلقہ محکمے کی جانب سے وقتاً فوقتاً رہنمائی بھی حاصل رہی۔جس کے آج بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Woman Entrepreneur of Kashmir ہمت اور حوصلہ ہی کامیابی کی کنجی ہے

جموں وکشمیر میں مشروم کی کھپت کافی زیادہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق روزانہ کی بنیاد 45 سے 50 ٹن مشروم کشمیر درآمد ہوتا ہے۔مشروم ڈیولپمنٹ اسسٹنٹ ڈاکٹر فیاض الہی کہتے ہیں کہ " امید" سے جڑی خواتین اب مشروم فارمنگ کی طرف بھی راغب ہورہی ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے اس سے نہ صرف ان گھریلو خواتین کی اچھی آمدنی ہورہی ہے بلکہ کشمیر میں مشروم فارمنگ کو بھی فروغ حاصل ہورہا ہے۔ جموں وکشمیر آر ایل ایچ ایم اپنے مقصد میں کافی حد کامیاب ہوچکا ہے کیونکہ خواتین اپنی معاشی زندگی کو بدلنے کے لیے کامیابی کی متعدد داستانیں رقم کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Women Empowerment مشن ڈائریکٹر اندو کنول چب سے خصوصی گفتگو

Last Updated :Jun 2, 2023, 4:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.