ETV Bharat / state

Srinagar Jammu Traffic Update سرینگر جموں قومی شاہراہ پر 10 گھنٹوں کے بعد ٹریفک بحال

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 12:17 PM IST

Updated : Apr 27, 2023, 3:17 PM IST

Traffic restored on Srinagar-Jammu National Highway after 10 hours
شاہراہ پر10 گھنٹوں کے بعد ٹریفک بحال

جموں و کشمیر کو ملک کے بقیہ حصوں سے جوڑنے والی شاہراہ ’’سری نگر- جموں قومی شاہراہ’’ کو تقریباً دس گھنٹوں کے بعد گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر 10 گھنٹوں کے بعد ٹریفک بحال

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح دس گھنٹوں کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دی گئی۔متعلقہ حکام نے بتایا کہ تیز بارشوں کی وجہ سے قومی شاہراہ پر شالگڈی بانہال کے نزدیک مٹی کے تودے اور پتھر گر آئے جس کی وجہ سے شاہراہ کو بدھ کی رات قریب ساڑھے دس بجے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر قریب تین سو گاڑیاں درماندہ ہوئیں اور شاہراہ سے ملبے کو صاف کرنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا۔جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے جمعرات کی صبح ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر شالگڈی کے مقام پر پڑےملبے کو صاف کیا گیا ہے اور درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Nitin Gadkari Press Conference in Srinagar سرینگر جموں شاہراہ پر تمام تعمیراتی کام سنہ 2024 میں مکمل ہوگا، نتن گڈکری

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر اختیار کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی اچانک قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔ٹریفک بحال ہونے کے بعد لوگوں نے چین کی سانس لی ہے۔

Last Updated :Apr 27, 2023, 3:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.