ETV Bharat / state

Tipper Drivers Protest In Srinagar سرینگر میں ٹیپر مالکان اور ڈرائیوروں کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 1:00 PM IST

سرینگر میں ٹیپر مالکان اور ڈرائیوروں کا احتجاج
سرینگر میں ٹیپر مالکان اور ڈرائیوروں کا احتجاج

سرینگر کے پریس کالونی میں آج ٹیپر مالکان و ڈرائیورز نے اپنے مطالبات سے متعلق زبردست احتجاج کیا۔

سرینگر میں ٹیپر مالکان اور ڈرائیوروں کا احتجاج

سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے پریس کالونی میں آج ٹیپر مالکان اور ڈرائیورز جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے لیے حکومت و انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔اس احتجاج میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور حکومت و انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور مظاہرین رائلٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

اس موقع پر احتجاج میں شامل ایک شخص نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم متعلقہ محکمے سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں رایلٹی دیں تاکہ ہم اپنے اپنے اہل وعیال کی ضرورتوں کو پورا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مٹی، باجری کے لئے رایلٹی دی گئی ہے اسی طرح ریت کے لئے بھی دی جانی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپر ڈرائیوروں کی ایک بڑھی تعداد پیر کو سرینگر کی پریس کالونی میں جمع ہوئی جس دوران مذکورہ ڈرائیوروں نے انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی ۔

یہ بھی پڑھیں : Protest Against Property Tax پی ڈی پی کا سرینگر میں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج

اس موقع پر ایک اور احتجاجی نے کہا کہ ہم چار برسوں سے پریشان ہیں۔ ہماری گاڑیاں بینک کے قرضے پر ہیں ہم وہ قرضہ کیسے ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مختلف قسموں کے ٹیکس ادا کرنے پڑتے ہیں ہماری گاڑیاں کھڑی ہیں تو ہم کیا کریں گے جبکہ ہمیں دن بہ دن بینکوں کا قرضہ سود کے ساتھ ادا کرنا پڑتا ہے۔ جس سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Tunnel For Tangdhar ٹنگڈار کے لوگوں کا پریس کالونی میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.