ETV Bharat / state

سری نگر میں آتشزدگی سے ایک ہی گھر کی تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 9:57 AM IST

Updated : Mar 7, 2020, 1:47 PM IST

سری نگر کے خانیار علاقے میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کے دوران آگ لگنے سے ایک ہی گھر کے تین لوگ زندہ جل گئے جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہے-

سری نگر میں آتشزدگی سے ایک ہی گھر کی تین افراد ہلاک
سری نگر میں آتشزدگی سے ایک ہی گھر کی تین افراد ہلاک

بتادیں کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب کے دوران خانیار کے شیشگری محلے میں جاوید احمد نامی کے گھر میں آگ لگ گئی جس کی زد میں مذکورہ خاندان کے تین افراد زندہ جل گئے جن میں میاں بیوی اور ان کی تین سالہ بچی شامل ہے-

آتشزدگی سے ایک ہی گھر کی تین افراد ہلاک

پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے اور مزید آگ لگنے کی اصل وجہ اور اس سے جڑی مزید تحقیق شروع کردی ہے- مرنے والوں کی پہچان جاوید احمد ان کی بیوی صوفیہ اور تین سالہ بیٹی حفصہ ساکنہ شیشگری محلہ خانیار سرینگر کے بطور بتائی جارہی ہے-

پولیس نے تینوں کی لاشیں برآمد کی ہے اور مزید تحقیق شروع کی ہے۔

Last Updated : Mar 7, 2020, 1:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.