ETV Bharat / state

Civilian Killed In Anantnag ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو روکنے کی خاطر سخت سیکورٹی اقدامات کئے جائیں، مرکزی وزیر جتندر سنگھ

author img

By

Published : May 30, 2023, 6:33 PM IST

Strict security measures should be taken to prevent incidents of target killing IN KASHMIR, dr Jitendra Singh
ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو روکنے کی خاطر سخت سکورٹی اقدامات کئے جائیں، مرکزی وزیر جتندر سنگھ

جنوبی ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقے میں گزشتہ روز مشتبہ عسکریت پسندوں نے ادھمپور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں شہری کی موت واقع ہوئی۔ شہری کی ہلاکت کے بعد جموں وکشمیر کے سیاسی رہنماؤں نے اس حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سرینگر: وزیراعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اننت ناگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں عام شہری کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کی خاطر سخت سکیورٹی اقدامات کئے جائیں۔اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ اننت ناگ میں ادھمپور سے تعلق رکھنے والے مزدور کی ہلاکت ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیپو روزی روٹی کی خاطر کشمیر گیا ہوا تھا اور کل شام عسکریت پسندوں نے اس کا وحشیانہ قتل کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے سینیئر لیڈران اور کارکن مہلوک نوجوان کے گھر گئے اور اہل خانہ کو یقین دلایا کہ سرکار ان کی ہر طرح سے مدد فراہم کرئے گی۔مرکزی وزیر نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو روکنے کی خاطر سخت حفاظتی اقدامات نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔موصوف وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عام شہری کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کو بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دریں اثناہ، یشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر میں ایک اور ٹارگٹ کلنگ میں ادھمپور سے تعلق رکھنے والے دیپک کمار کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دیپک کمار کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ پسماندگان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کشمیر میں امن و امان کے قیام کے بلند بانگ دعوے کرتی پھر رہی ہے اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیلئے خود ہی خود کو شاباشی بھی دیتے ہیں لیکن دوسری جانب آسانی سے ایک مزدور کی ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ حکمران عوام کو احساسِ تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔

Civilian Killed In Anantnag
دیپک کمار کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت

وہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "اننت ناگ میں ایک معصوم شہری پر ایک اور حملے سے بہت غمگین ہوں۔ دیپو نے تفریحی پارک میں کام کر کے اپنی زندگی گزاری۔ غم کی اس گھڑی میں میرا دل ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔

Civilian Killed In Anantnag
دیپک کمار کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت

نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے ٹویٹ کیا، "جنوبی کشمیر کے اننت ناگ علاقے میں ایک عام شہری کے خلاف ایک اور ٹارگٹ حملے کی خبر سے دکھ ہوا ہے۔ دیپک کا قتل جو ایک ٹریول سرکس کے ساتھ ایمانداری سے روزی کمانے کے لیے کام کرتا تھا، ایک گھناؤنا فعل ہے اور میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ غیر محفوظ طریقے سے حملہ کریں۔ دیپک کی روح کو سکون ملے۔"

Civilian Killed In Anantnag
دیپک کمار کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت

اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے کہا کہ "دہشت گردی ایک خطرہ ہے جس کا سب کو مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے"۔اننت ناگ میں دہشت گردوں کے ذریعہ ادھم پور کے دیپو کو قتل کرنے کے گھناؤنے فعل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی ایک ایسی لعنت ہے جس سے ہمیں اجتماعی طور پر لڑنے کی ضرورت ہے۔ یہ انسانیت کے خلاف لعنت ہے!"

Civilian Killed In Anantnag
دیپک کمار کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت

وہیں پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "اننت ناگ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں دیپو کا قتل ایک اور وحشیانہ واقعہ ہے۔ حیرت میں ہوں کہ ایک شہری کا قتل کسی کی مدد کیسے کرتا ہے۔ دیپو یہاں اپنے اور اپنے لیے روزی روٹی کی تلاش میں تھا۔ اور اللہ ان غنڈوں کو جہنم میں ڈالے جنہوں نے اسے قتل کیا۔"

مزید پڑھیں: Shot Dead in Anantnag اننت ناگ میں ادھمپور سے تعلق رکھنے والے شخص کا قتل

بتادیں کہ ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقے میں پیر کی شام کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے سرکس میں کام کر رہے ایک مزدور پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.