ETV Bharat / state

کشمیر میں مسافر بردار گاڑیاں 9 اور 10 جنوری کو ہڑتال پر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 8:28 PM IST

steering chodo aandolanکشمیر ٹرانسپورٹرز کنفیڈریشن نے بھی ’’اسٹیئرنگ چھوڑا آندولن‘‘ کی دو روزہ ہڑتال کال کی حمایت کی ہے۔

a
a

سرینگر (جموں و کشمیر): کشمیر میں تمام مسافر گاڑیاں 9 اور 10 جنوری کو دو روزہ ’’اسٹیئرنگ چھوڑا آندولن‘‘ (ہڑتال) کا اہتمام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہڑتال کی کال نہ صرف کشمیر بلکہ مہاراشٹرا، نئی دہلی اور کئی دوسری ریاستوں میں ٹرانسپورٹرز کے ذریعے دی گئی ہے۔ آل کشمیر ٹرانسپورٹرز کنفیڈریشن کے چیئرمین محمد شفیع میر نے کہا کہ ’’یہ مربوط کوشش ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کے مطالبات کے حق میں ہے۔ میر نے زور دے کر کہا: ’’تمام مسافر گاڑیاں 9 جنوری اور 10 جنوری کو اسٹیئرنگ چوڑو آندولن کا اہتمام کریں گی۔‘‘

تاہم متحدہ کل ہند اسٹرائیک میں جے کے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے خود کو اس ہڑتال سے دور رکھا ہے، ایسوسی ایشن نے ایک ویڈیو بیان میں ہڑتال کی کال دی جانے والی کسی بھی رپورٹ کی تردید کی۔ اور مختلف ٹرانسپورٹ گروپس کے متضاد پیغامات، بیانات نے لوگوں سمیت حکام کو بھی غیر یقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ ہڑتال کرنے والے ٹرانسپورٹرز کا بنیادی مطالبہ ’’ہٹ اینڈ رن‘‘ کیسز کے سلسلے میں حکومت ہند کی جانب سے متعارف کرائے گئے تعزیری دفعات کو واپس لینا ہے۔ یہ متنازعہ مسئلہ ٹرانسپورٹرز کی طرف سے ملک گیر احتجاج کا باعث بنا ہوا ہے، جس میں مختلف ریاستوں کی ڈرائیور تنظیمین یکجہتی میں شامل ہو رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے وادی کشمیر میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی جب ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال کی کال دئے جانے کے بعد ایندھن کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیل گئیں۔ اور ایندھن کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے خوف سے مقامی لوگ پٹرول پمپوس کا رخ کرنے لگے۔

مزید پڑھیں: ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال، پیٹرول پمپ پر لگی لمبی قطار

جنوری کی 9اور دس تاریخ کو ہڑتال کے متالع جموں و کشمیر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ان خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک بیان جاری کیا کہ ان کی ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کی کال جاری نہیں کی گئی ہے۔ ادھر، ڈویژنل کمشنر کشمیر، وجے کمار بدوری نے بھی خدشات کو دور کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ وادی میں پٹرول، مٹی کے تیل اور ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں اور بوتلوں کے ساتھ پٹرول پمپوں پر پہنچ کر خوف و ہراس پیدا نہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.