ETV Bharat / state

Farooq Abdullah On Neighboring Country بھارت کی ترقی کے لئے پڑوسی ملک کا استحکام ضروری، فاروق عبداللہ

author img

By

Published : May 10, 2023, 4:46 PM IST

فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'ہم پاکستان کو یہ نہیں بتا سکتے کہ جمہوریت اور سیاسی کو کیسے چلایا جاسکتا ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ سبھی فریق سمجھ بوجھ کے ساتھ کام لیں گے، قانون کی حکمرانی قائم ہوگی ،جمہوری ادارے مضبوط ہونگے اور امن کا بول بالا ہوگا۔'

Etv Bharat
Etv Bharat

سری نگر: پاکستان جن مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے کہ وہ ہم سب خاص کر پڑوسی ممالک کیلئے باعث تشویش اور لمحہ فکریہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں ذرائع ابلاغ کے نائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام پورے برصغیر کیلئے برا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ تشویشناک حالات و واقعات کا اثر ہمارے ملک سمیت تمام دیگر پڑوسی ممالک پڑنے کا قوی امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو یہ نہیں بتا سکتے کہ جمہوریت اور سیاسی کو کیسے چلایا جاسکتا ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ سبھی فریق سمجھ بوجھ کے ساتھ کام لیں گے، قانون کی حکمرانی قائم ہوگی ،جمہوری ادارے مضبوط ہونگے اور امن کا بول بالا ہوگا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایک پڑوسی ملک کی تعمیر و ترقی کا راز دوسرے پڑوسی کے استحکام میں ہی مضمر ہوتا ہے۔ اللہ کرے پاکستان کے حالات جلد از جلد ٹھیک ہوجائیں ، جمہوریت اور قانون کی بالادستی ہو اور جلد از جلد انتخابات کا انعقاد ہوکر ایک عوامی منتخبہ حکومت کا قیام عمل میں آجائے۔اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج وادی کے علاوہ خطہ چناب سے آئے ہوئے مختلف عوامی وفود، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کیساتھ ملاقی ہوئے اور ان کے مسائل و مشکلات سُنے اور پارٹی پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی عوامی رابطہ مہم میں سرعت لائی جائے اور اپنی جماعت کا منشور اور لائحہ عمل گھر گھر پہنچائے جائے اور ساتھ ہی لوگوں کے مسائل و مشکلات کی جانکاری حاصل کرکے ان کا سدباب کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Farooq Abdullah on Democracy in JK جموں و کشمیر میں عوامی حقوق کی بحالی میں امن و امان کا راز مضمر، فاروق عبداللہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.