ETV Bharat / state

Srinagar Road Accident: ایس ایم سی ملازم کی سڑک حادثے میں موت

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 2:24 PM IST

سرینگر کے صورہ علاقے میں دلدوز سڑک حادثے میں جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو موت واقع ہو گئی۔ Srinagar Road Accident

ا
ا

سرینگر: جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے صورہ علاقے میں سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے ایک خاکروب کی سڑک حادثے میں موت واقع ہوگئی۔ آفیشلز کے مطابق فیروز احمد شیخ ساکنہ بجبہاڑہ، اننت ناگ کو پیر کی صبح صورہ علاقے میں ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ SMC Sweeper Killed in Road Accident in Srinagar

خون میں لت پت فیروز احمد کو نزدیکی فوری طور شیر کشمیر انٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔ سرینگر پولیس نے حادثے کی نسبت کیس درج کرکے نامعلوم گاڑی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ Road Accident in Srinagar SMC Sweeper Killed

پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.