ETV Bharat / state

سیلف ٹارٹ آرٹسٹس کیلئے سرینگر میں نمائش کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 4:02 PM IST

Updated : Jan 16, 2024, 4:44 PM IST

Exhibition in art emporium srinagar اس نمائش میں کشمیر کی قدیم دستکاریوں پر ہی مبنی نئے طرز پر فن پارے دیکھنے کو ملے گے۔وہیں جن دستکاری نمونوں کو یہاں رکھا گیا ان میں پیرماشی، تابنے کے دلکش سجاوٹی چیزیں، مختلف رنگوں کے امتزاج سے بنائے گئے خطاطی کے فن پارے اور کنواس پر اتاتی گئی خوبصورت پینٹنگز وغیرہ ہیں۔

six-days-exhibition-in-art-emporium-srinagar
سیلف ٹارٹ آرٹسٹس کیلئے سرینگر میں نمائش کا اہتمام
سیلف ٹارٹ آرٹسٹس کیلئے سرینگر میں نمائش کا اہتمام

سرینگر:آرٹ امپوریم سرینگر ان دنوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،کیونکہ اس میں ایسے پُر کشش اور دلکش فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے جو کہ ہر ایک کے دل موہ لیتے ہیں۔ 6 روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں نہ صرف وادی کشمیر کے نامور دستکار حصہ لیں رہے ہیں،بلکہ اس ایگزیبشن میں ابھرتے ہوئے فنکاروں کو بھی جگہ دی گئی تاکہ وہ بھی اپنے فن پاروں کی نمائش بہتر طور کر سکے۔

اس نمائش میں آپ کو کشمیر کی قدیم دستکاریوں پر ہی مبنی نئے طرز پر فن پارے دیکھنے کو ملے گے۔وہیں جن دستکاری نمونوں کو یہاں رکھا گیا ان میں پیرماشی، تابنے کے دلکش سجاوٹی چیزیں، مختلف رنگوں کے امتزاج سے بنائے گئے خطاطی کے یہ فن پارے اور کنواس پر اتاتی گئی خوبصورت پینٹنگز وغیرہ ہیں۔ اس کے علاوہ کئی پُرانے دستکاری مضوعات کو بھی لوگوں کی دلچسپی کے لیے رکھے گئے ہیں۔

نمائش میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز تانبے کے سجاوٹی چیزیں بن رہی ہیں، کیونکہ وادی کشمیر میں قدیم زمانے سے تانبہ کھان پان کے برتنوں کے طور استعمال میں لائے جاتا رہا ہے، تاہم اب چند برسوں سے اس کام بھی جدت لا کر گھریلو ڈیکوریشنز آئیٹمز بازار میں لائے جارہے ہیں۔ تاکہ نہ صرف تابنے کو برتن کے طور استعمال میں کیا جائے بلکہ گھروں کی آرائش میں میں بھی تانبے کا استعمال کیا جائے۔

کشمیر کے چند پُرانے دستکاروں نے جہاں اپنی بنائے چیزیں یہاں رکھی وہیں اکثر یہاں ان ابھرتے ہوئے آرٹسٹ کی بنائی ہوئی چیزیں دیکھنے کو ملی رہی ہیں جنہوں نے بنا کسی سے سیکھے یہ نمونے تیار کیے ہیں اور ان میں کئی ایسے بھی نوجوان ہیں جن کی یہ پہلی نمائش ہے۔

مزید پڑھیں:

کشمیر کے ابھرتے ہوئے یہ آرٹسٹ کہتے ہیں کہ اس طرح کی نمائش کافی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے نہ صرف ہمیں اپنا فن دوسروں تک پہنچانے کا موقع ملا ہے، بلکہ کشمیر کے کئی مشہور اور تجربہ یافتہ دستکاروں سے بھی ملنے کا شرف حاصل ہوا ہے، جوکہ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
کشمیر کی قدیم دستکاریوں کو زندہ رکھنے اور نئے نسل تک پہنچانے کے لیے محکمانہ سطح پر کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے، جبکہ یہاں کے ابھرتے ہوئے آرٹسٹ کی صلاحیت کو ابھارنے کی خاطر اس طرح کی مزید نمائشوں کا اہتمام کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

Last Updated : Jan 16, 2024, 4:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.