ETV Bharat / state

Muharram Procession in Boats ڈل جھیل میں جلوس عزا برآمد

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 2:11 PM IST

ڈل جھیل میں جلوس عزا برآمد
ڈل جھیل میں جلوس عزا برآمد

محرم الحرام اور سانحہ کربلا کی نسبت سے وادی کشمیر میں جلوس عزا، نوحہ و مرثیہ خوانی کی محافل آراستہ کی جاتی ہیں۔ Muharram procession in boats in the interiors of dal lake

ڈل جھیل میں جلوس عزا برآمد

سرینگر (جموں و کشمیر): جمعرات کو تقریباً تین دہائیوں کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے شہر سرینگر میں تاریخی راستوں سے شیعہ عزاداروں کو 8 محرم الحرام کا جلوس برآمد کرنے کی اجازت دی گئی اور اس جلوس میں وادی کشمیر کے اطراف و اکناف سے آئے سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کی۔ وہیں جمعہ یعنی 9 محرم کو شیعہ عزاداروں نے گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی ایک منفرد جلوس جھیل ڈل کے اندرونی علاقوں سے برآمد کیا۔

شیعہ عزادار رعناواری علاقے میں جمع ہوئے اور پھر وہاں سے انہوں نے جھیل ڈل کے اندرونی حصوں میں کشتیوں پر جلوس برآمد کیا۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال عزاداروں میں جذبات زیادہ دکھائی دے رہے تھے اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اُن کو کافی عرصے کے بعد سکون ملا ہے۔ ایک شیعہ عزادار عبد الحسین کا کہنا تھا کہ ’’گزشتہ روز (8 محرم کو) جب ہم لالچوک پہنچے تو ہمیں یقین ہی نہیں ہو رہا تھا کہ ہم اس تاریخی جلوس میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہم نے صرف اپنے آباء و اجداد سے ان جلوسوں کے بارے میں سنا تھا لیکن کبھی حصہ نہیں لیا تھا۔‘‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہم حسینی ہیں، جس کا مطلب کچھ بھی غلط ہو رہا ہوتا ہے تو اس کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ آج ہم نے اپنے جلوس کے ذریعے سویڈن میں قرآن شریف کے ساتھ ہوئی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔‘‘ کشتیوں میں سوار ہوکر عزاداروں نے نوحہ پڑھے اور لبیک یا حسین کے نعرے بھی بلند کیے۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوکر پر امن طور اختتام ہوا۔

مزید پڑھیں: Muharram Procession in Srinagar سرینگر میں محرم کا عظیم الشان جلوس برآمد، ایل جی منوج سنہا نے شرکت کی

قابل ذکر ہے کہ دس محرم 61ھ کو عراق کے کربلا میں پیغمبر اسلام صلی اللہ عالیہ وآلہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو اپنے جمہ رفقاء کے شہید کیا گیا تھا۔ اس دن کو شیعہ مکتب فکر سے وابستہ افراد کربلا کے اُس عظیم سانحہ کو یاد کرتے ہیں اور کشمیر میں بھی محرم الحرام کے متبرک ایام میں شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے جلوس عزا برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ محافل بھی آراستہ کی جاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.