ETV Bharat / state

پاکستان اور کشمیر میں منائی جارہی ہے عید الفطر

author img

By

Published : May 13, 2021, 6:41 AM IST

Updated : May 13, 2021, 4:19 PM IST

چاند نظر آ گیا، کشمیر میں عید آج
چاند نظر آ گیا، کشمیر میں عید آج

کشمیر کے علاوہ پاکستان و افغانستان کے کچھ حصوں میں بھی آج یعنی جمعرات کو عید منائی جا رہی ہے۔

پاکستان، کشمیر اور برصغیر کے دیگر ممالک میں گذشتہ شب شوال کا چاند نطر آیا، جس کے بعد عید الفطر جمعرات کو منانے کا اعلان کیا گیا۔ تاہم بھارت کے بیشتر حصوں میں 14 مئی کو عید منائی جائے گی۔

پاکستان مٰن عیدالفطر کی نماز کا منظر

گذشتہ شب کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے اعلان کیا کہ جمعرات کو جموں و کشمیر میں عید الفطر منائی جائے گی۔

مفتی اعظم نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ 'متعدد مقامات سے شوال کے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ عید کل (جمعرات کو) منائی جائے گی۔'

انہوں نے کہا 'میں جموں و کشمیر کے عوام کو عید کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ یہ موقع پورے جموں و کشمیر کے لئے امن و خوشحالی کی نوید بن کر آئے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم سب کو اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا کرنی چاہئے کہ پورے عالم کو کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے نجات ملے۔'

اس سے قبل پاکستان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ 'پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں اور بہت سے مقامات پر مطلع ابر آلود تھا'۔

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے گھنٹوں غور و فکر کے بعد اعلان کیا تھا کہ 'ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عید جمعرات کو منائی جائے گی'۔ ماہرین و مذہبی رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 'کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے گلے ملیں اور مصافحہ سے گریز کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

Last Updated :May 13, 2021, 4:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.