ETV Bharat / state

President's Kashmir visit صدر ہند دروپدی مرمو کے کشمیر دورے پر سیکورٹی جائزہ میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 8:51 PM IST

presidents
صدر ہند دروپدی مرمو کے کشمیر دورے پر سیکورٹی جائزہ میٹنگ

صدر ہند دروپدی مرمو بدھ کے روز کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن کی صدارت کریں گی۔ یہ صدر ہند کا پہلا دورہ کشمیر ہوگا اور یہ دورہ کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن تک ہی محدود رہے گا۔

سرینگر: صدر ہند دروپدی مرمو کا بدھ کو کشمیر یونیورسٹی کے کنوکیشن میں مہمان خصوصی کے سلسلے میں آج سرینگر میں پولیس و سکیورٹی فورسز افسران نے سکیورٹی کا جائزہ لیا۔اس اعلی سطحی اجلاس کی صدارت جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کی۔اجلاس میں دلباغ سنگھ کے علاوہ دیگر اعلی سطحی پولیس افسران، سی آر پی ایف، فوج اور خفیہ ایجنسیز کے افسران موجود رہے۔ یہ اجلاس سرینگر کے پولیس کنٹرول روم میں آج بعد دوپہر منعقد ہوا۔
دلباغ سنگھ نے پولیس، سی آر پی ایف، فوج اور خفیہ ایجنسیز کے افسران کو کشمیر یونیورسٹی کو آنے اور جانے والی سڑکوں اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں حفاظت کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔
ڈی جی پی نے تمام سکیورٹی ایجیسز کو ہدایت دی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تال میل کے ساتھ سکیورٹی تیاریاں کرے۔انہوں نے ہدایت دی کہ کشمیر یونیورسٹی کے گردو نواح اور ملحقہ علاقوں میں شبانہ پیٹرولینگ کے لیے سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائے۔اس کے علاوہ سرینگر شہر اور سرینگر کو دیگر اضلاع سے جوڑنے والے راستوں پر پہرے اور ناکے لگائے جائے، تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

ڈی جی پی نے خفیہ ایجنسیز سے کہا کہ وہ سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ کسی بھی ملک مخالف اور شرپسندوں کے متعلق اطلاع دے تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ صدر کی آمد کے لیے جدید حفاظتی آلات کا استعمال کیا جائے تاکہ سکیورٹی کا نظام مضبوط بنے۔

دلباغ سنگھ نے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت دی کہ وہ ٹریفک کی آمدورفت کے متعلق انتظامات کرے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ صدر ہند بدھ کو کشمیر یونیورسٹی کے کنوکیشن میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ یہ مذکورہ یونیورسٹی کا بیسواں کنوکیشن ہوگا جس میں صدر ہند طلبہ و اسکالرز کو اسناد و گولڈ میڈل سے نوازے گی۔
یونیورسٹی حکام نے اس ضمن میں تمام تیاریاں مکلمل کی ہے۔ وہیں یونیورسٹی کو گزشتہ چند روز سے سخت سکیورٹی کے پہرے میں رکھا گیا ہے اور کسی بھی عام شہری کو اس کے احاطے میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
یونیورسٹی نے طلبہ کے لیے رہائشی ہوسلٹز خالی کروائے ہیں اور طلبہ کو گھر جانے کی ہدایت دی ہے، تاہم اسکالرز کو ہوسٹلز میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Murmu's Visit Kashmir اکتوبر میں صدر جمہوریہ کا کشمیر دورہ

قابل ذکر ہے کہ یہ صدر ہند کا وادی کشمیر کا پہلا دورہ ہوگا اور یہ دورہ انکا کشمیر یونیورسٹی کے کنوکیشن تک ہی محدود رہے گا۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا صدر ہند کے ساتھ ملاقات کریں گے اور جموں کشمیر کی صورتحال سے ان کو آگاہ کریں گے۔کنوکیشن کے اختتام کے بعد صدر ہند کے آمد پر ان کے لئے جھیل ڈل پر ایک بزم موسیقی کا اہتمام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.