ETV Bharat / state

Kashmir School Timing Changed: موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی اسکولی اوقات کار میں تبدیلی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2023, 12:51 PM IST

a
a

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ کے مطابق یکم اکتوبر سے سرینگر میں اسکولوں میں شروع ہونے والی تعلیمی سرگرمیاں صبح 9 سے 3 بجے تک رہیں گی۔ Kashmir Schools Winter Timing

سرینگر (جموں کشمیر) : محکمہ اسکول ایجوکیشن، کشمیر، نے موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی اسکولی اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔ یکم اکتوبر سے سرینگر میں اسکولی اوقات کار صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک رہیں گے ، اس حوالے سے باضابطہ طور محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز جاری کیے گئے حکم نامہ کے مطابق شہر سرینگر کے میونسپل حدود میں آنے والے سبھی اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں صبح 9 بجے سے شروع ہوں گی جو سہ پہر 3بجے تک جاری رہیں گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرینگر کے تمام اسکولوں کو نئے اوقات کار پر سختی اور سنجیدگی سے عمل پیرا رہنے کی تاکید کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یکساں تعلیمی کلینڈر کےتحت اب کشمیر میں بھی امتحانات مارچ میں ہی منعقد کئے جاتے ہیں۔ ایسے میں رواں برس بورڈ امتحانات کے ساتھ ساتھ پہلی جماعت سے 9 ویں جماعت کے امتحانات بھی امسال پہلی مرتبہ مارچ سیشن کے تحت ہی لئے گئے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی سرکاری دفاتر سمیت تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: Uniform Academic Calendar in JK تعلیمی سیشن تبدیل کرنے سے کیا موسم بھی تبدیل ہوگا!

وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں جمعہ کی شام تک شمالی سمیت وسطی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری جبکہ وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.