ETV Bharat / state

Altaf Bukhari Appels PM modi جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ واپس دیا جائے، الطاف بخاری

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 8:07 PM IST

اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے کہا کہ جموں و کشمیر کی عوام 5 آگست 2019 کے مرکزی حکومت کے فیصلے سے کافی ناراض ہے اور وہ خود کو بے اختیار محسوس کر رہے ہیں۔ الطاف بخاری نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جموں و کشمیر کو 5 اگست سے پہلے کی حیثیت واپس حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔Manifesto

Altaf Bukhari Speech
Altaf Bukhari Speech

سرینگر: سرینگر:جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ہفتہ کے روز سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں میگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں وادی کے طول و عرض سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے اپنی پارٹی کی قیادت کے حق میں نعرے لگائے ہیں۔ پارٹی کے نوجوان کارکنان نے اسٹیڈیم میں روایتی موسیقی سے قائدین کا استقبال کیا۔Apni Party Convention in Srinagar

جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ واپس دیا جائے، الطاف بخاری

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے مرکزی حکومت سے جموں و کشمیر کو ریاست درجہ کی بحالی اور فوری طور پر اسمبلی انتخابات منعقد کرنے پر زود دیا ہے۔ اس عوامی اجتماع سے مرکزی حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ اپنی حکومت چاہتے ہیں۔ وہ 5 اگست سے پہلے کی حیثیت واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج لوگ اتنی تعداد میں یہاں آئے ہیں۔Altaf Bukhari On JK Statehood

الطاف بخاری نے کہا کہ 2 لاکھ نوجوانوں کی جانوں کے نذرانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر نے اب تک کچھ بھی ٹھوس حاصل نہیں کیا ہے۔اپنی پارٹی سپریم کورٹ کے ذریعے آرٹیکل 370 اور 35A کی بحالی کے لیے کوشش کرے گی۔صرف سپریم کورٹ ہی منسوخ شدہ قوانین کو بحال کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔Altaf Bukhari On Article 370 Restoration

نئے طریقے کی سیاست کا دعویٰ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "لڑائی جگڑے کے بغیر نئی سیاست شروع کرنے ہے۔ ہم ایک ایسی ٹیم بنائیں گے جو یہاں اور باہر جیلوں میں جائے گی اور ان کے حالات والدین تک پہنچائے گی اور ان کا معاملہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ تک لے جانے کی کوشش کرے گی۔"

مزید پڑھیں: Apni Party Convention شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی پارٹی کی میگا ریلی

الطاف بخاری کا مزید کہنا تھا کہ"ہمارے پڑھے لکھے نوجوانوں کا بڑا مسئلہ ہے، لاکھوں پڑھے لکھے لوگ گھروں میں بیٹھے ہیں۔ جب اپنی پارٹی حکومت میں آئی گی تو ہم اُن کے لیے کچھ کرنے کی کوشش ضرور کریں گے۔ بڑھاپے پنشن کو ایک ہزار سے پانچ ہزار روپئے کریں گے۔ گرمیوں میں جموں اور سردیوں میں کشمیر میں 500 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی۔Apni Party Manifesto

اپنی پارٹی کے نظریے کا اعادہ کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی سچائی اور دیانت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ہم فریبی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ہم عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرتے۔ ہم صرف وہی کہتے ہیں جو ہمیں یقین ہے کہ ہم ان کے لئے حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ" وہ جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنائیں گے اور اس کے لیے لوگوں کو سیاسی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنائیں گے۔ اپنی پارٹی اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے اور ہم جانتے ہیں کہ یہ اہداف قابل حصول ہیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.