ETV Bharat / state

Anjuman Auqaf Srinagar 'ماہ ربیع الاول کے پیش نظر میر واعظ کی رہائی ممکن بنائی جائے'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 11:04 AM IST

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ماہ ربیع الاول کے پیش نظر میر واعظ کی رہائی ممکن بنائی جائے, کیوں کہ انہیں غیرقانونی اور غیراخلاقی طور پر نظر بند رکھا گیا ہے۔ Mirwaiz Dr Molvi Muhammad Umar Farooq

release of Mirwaiz should be made possible in view of the month of Rabi ul Awwal
release of Mirwaiz should be made possible in view of the month of Rabi ul Awwal

سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے عالم اسلام کے بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ بہاؤ الدین نقشبند صاحبؒ کے عرس پاک کے موقع پر زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ان کی بے مثال روحانی اور اصلاحی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حضرت خواجہ نقشبند صاحب تصوف کے سلسلۂ نقشبندیہ کے بانی اعظم ہیں اور ان کے سلسلہ میں برصغیر اور کشمیر میں لاکھوں لوگ منسلک ہیں۔ انجمن نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے زائد سربراہ انجمن میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو حکام نے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر نظر بند رکھا ہے جس کی وجہ سے موصوف مشہور زمانہ ”خوجہ دگر“ اور آج کی مناسبت سے اپنے اکابر میر واعظین کشمیر کے طرز عمل پر وعظ و تبلیغ کی منصبی ذمہ داریاں ادا نہیں کرپا رہے ہیں۔ جو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی وجہ سے عوام خاص طور پر دیندار طبقہ میں زبردست مایوسی پائی جارہی ہے اور حکمرانوں کے اس طرز عمل کو عوام مداخلت فی الدین قرار دے رہے ہیں۔ انجمن نے حکام پر زور دیا کہ وہ میر واعظ کی رہائی یقینی بنائیں تاکہ موصوف ماہ ربیع الاول کے پیش نظر سیرت سرور عالمؒ کے پیغام کو اپنے مواعظ حسنہ اور خطابات کے ذریعہ عام کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.