ETV Bharat / state

Jaish Conspiracy Case عمر قید کی سزا پانے والے شخص کے رشتہ دارانصاف کے طلب گار

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 5:59 PM IST

Relatives of life convict in Jaish Conspiracy Case appeals for justice
عمر قید کی سزا پانے والے شخص کے رشتہ داروں نے انصاف کی اپیل کی

دہلی کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت نے پیر کے روز 'جیش محمد سازش کیس' میں ملوث کشمیر کے پانچ باشندوں کو عمر قید جبکہ ایک کو پانچ سال کی سزا سنائی ہے۔NIA court Delhi sentenced five Kashmiri life imprisonment

سرینگر:قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کی دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے جنوبی کشمیر کے پانچ افراد کو عمر قید کی سزا جبکہ ایک کو پانچ سال اور نقدی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ان ملزمان پر سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے اور عسکریت پسندوں کو مدد کرنے کے جرائم ثابت ہوئے ہیں۔Five Kashmiri youth gets life imprisonment

عمر قید کی سزا پانے والے شخص کے رشتہ داروں نے سرینگر میں انصاف کی اپیل کی

واضح رہے کہ نئی دہلی میں کیس کی شنوائی پیر کے روز ہوئی ہے جس دوران 6 ملزمان کو عدالت میں حاضر رکھا گیا تھا۔ اس دوران عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ اور اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان کو مجرام قرار دیا ہے۔Nia Court On Jaish Conspiracy Case
این آئی آے کے بیان کے مطابق سجاد احمد خان ولد غلام نبی خان ساکن ہندورہ ترال، بلال احمد میر ولد فاروق احمد میر ساکن گڈپورہ ترال، مظفر احمد ولد عبدالغنی بٹ ساکن مونگہامہ ترال، اشفاق احمد بٹ ولد عبدالمجید بٹ ساکن کھلپورہ، مرہامہ اننت ناگ، معراج الدین چوپان ولد غلام رسول چوپان، ہندورہ ترال کو عدالت نے عمر قید کی سزا کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔کورٹ نے ایک اور ملزم تنویر احمد گنائی ولد غلام محی الدین گنائی ساکن مدورہ کو پانچ سال کی قید اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
این آئی اے کے مطابق یہ افراد جیش محمد عسکری تنظیم کے ہدایات پر بھارت میں مخصوص مقامات پر حملے کرنے کی سازش کر رہے تھے۔

وہیں ان ملزمین میں سے ہندورہ ترال کے معراج الدین چوپان کی اہلخانہ نے آج سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کیا اور انتظامیہ سے معراج کو معاف کرنے اور رہا کرنے کی اپیل کی۔Relatives of life convict in jaish conspiracy case appeal for justice

مزید پڑھیں: Jaish Conspiracy Case جنوبی کشمیر کے پانچ نوجوانوں پر فرد جرم عائد،عمر قید کی سزا

اہلخانہ کے مطابق 22 برس کے معراج الدین کو سنہ 2018 میں سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرکے تہاڑ جیل میں قید کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ان کے بھائی کے وکیل کے ذریعے اطلاع ملی کہ معراج الدین کو عمر قید کے سزا سنائی گئی ہے۔


وہیں ان ملزمین کے وکیل امہ سلمہ نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ وہ دہلی کے ہائی کوٹ یا سپریم کوٹ میں این آئی اے کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت میں جج شیلندر ملک نے ان ملزمین پر رحم نہ کرکے سخت سزا سنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ سپریم کوٹ یا دہلی ہائی کوٹ سے انہیں انصاف ملے گا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.