ETV Bharat / state

G20 Summit in J&K: جی 20 اجلاس پر کشمیری سیاسی جماعتوں کا ردعمل

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 8:06 PM IST

reactions-of-political-leaders-on-host-of-2023-g20-summit-in-kashmir
بین الاقوامی اجلاس G20 پر کشمیری سیاسی جماعتوں کا ردعمل

بھارت رواں برس دسمبر میں جی 20 کی صدارت سنبھالے گا اور مرکزی حکومت نے سنہ 2023 میں اس بین الاقوامی اجلاس کو جموں و کشمیر میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ J&K To Host Summit In 2023

سرینگر: بھارت امسال دسمبر میں جی 20 اجلاس کی صدارت سنبھالے گا اور سنہ 2023 میں اس بین الاقوامی اجلاس کو ممکنہ طور پر جموں و کشمیر میں منعقد کیا جائے گا۔ جی 20 میٹنگز کو جموں و کشمیر میں منعقد کرنے پر پاکستان نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ "متنازع خطہ جموں و کشمیر" میں اس قسم کی بین الاقوامی سرگرمی نہیں ہوسکتی ہیں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے جی 20 کی میٹنگز پر کہا کہ یہ جموں و کشمیر کی لیے فخر کی بات ہے۔ وادی کی سیاسی جماعتوں نے اس اجلاس پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ین الاقوامی اجلاس G20 پر کشمیری سیاسی جماعتوں کا ردعمل
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس قسم کے اجلاس منعقد کرنے سے جموں و کشمیر کی شہرت بڑھ جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر دنیا میں تشدد کے لیے جانا جاتا ہے اور اس قسم کے بین الاقوامی اجلاس سے جموں و کشمیر کی شہرت اور ساکھ میں اضافہ ہوگا۔

وہیں پی ڈی پی کے ترجمان ثاقب مدنی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سرکار خود اعتراف کر رہی ہے کہ کشمیر میں سکیورٹی صورتحال ابتر ہے جس کی وجہ سے جی ایس ٹی کونسل اجلاس کو جموں و کشمیر میں منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض پی آر ایکزرسائز ہے۔


وہیں نیشنل کانفرنس نے جی 20 اجلاس کے انعقاد پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ وہ مرکز کے پالیسی معاملات پر بات نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والی یہ پہلا بڑا بین الاقوامی اجلاس ہوگا۔ اس اجلاس کے انعقاد کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ نے پانچ رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی قیادت ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے پرنسپل سکریٹری کریں گے۔


مزید پڑھیں:


جی 20 میں یورپی ممالک کے علاوہ مزید انیس مملک ہے جن میں ارجیٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، انڈیا، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روسی فیڈریشن، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریہ، ترکیہ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.