ETV Bharat / state

کشمیر میں بارش، آئندہ دنوں میں مزید بارش متوقع

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 11:46 AM IST

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سونم لوٹس نے کہا کہ '14 اپریل تک کسی شدید موسمی تبدیلی کی پیش گوئی نہیں ہے۔ تاہم 14 اپریل کی رات سے 15 اپریل کے دوران گرج جمک کے ساتھ ہلکی بارش، اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی توقع ہے۔'

کشمیر میں بارش، آئندہ دنوں میں مزید برشیں متوقع
کشمیر میں بارش، آئندہ دنوں میں مزید برشیں متوقع

اتوار کے روز وادی کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارش ہوئی جبکہ محکمہ نے 14 اپریل سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 7.8 رہا۔

انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کے دارالحکومت میں صبح 08:30 بجے تک چوبیس گھنٹوں میں 8 ملی میٹر بارش ہوئی جو موسم کا اس وقت کے معمول کے مطابق 0.2 سے زیادہ ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ کشمیر کے گیٹ وے شہر قاضی گند میں گذشتہ رات کم سے کم 7.2 ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس دوران 9.6 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

پہلگام میں گذشتہ رات کم سے کم 4.0 ریکارڈ کیا گیا جبکہ 13.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔

عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گذشتہ رات کم سے کم 5.8 ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس دوران 6.0 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اہلکار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں گذشتہ کم درجہ حرارت 5.2 ریکارڈ کیا گیا اور 8.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اہلکار نے بتایا کہ گلمرگ میں گذشتہ رات منفی 0.2 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ 14.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سونم لوٹس نے کہا کہ '14 اپریل تک کسی شدید موسمی تبدیلی کی پیش گوئی نہیں ہے۔ تاہم 14 اپریل کی رات سے 15 اپریل کے دوران گرچ جمک کے ساتھ ہلکی بارش، اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی توقع ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.