ETV Bharat / state

انتخابات میں لوگوں کی شمولیت جمہوریت کے لئے نیک شگون

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 6:26 PM IST

جموں و کشمیر میں جاری ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر ہوگئی ہے، ایک بجے تک ووٹنگ کی شرح 43.03 فیصد درج کی گئی ہے۔

People's participation in elections is a good omen for democracy
انتخابات میں لوگوں کی شمولیت جمہوریت کے لئے نیک شگون

جموں وکشمیر میں پہلی بار منعقد کئے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ اختتام پزیر ہوئی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوکر دو بجے ختم ہوئی۔ ڈی ڈی سی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے آج 33 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔

انتخابات میں لوگوں کی شمولیت جمہوریت کے لئے نیک شگون

جن انتخابی حلقوں میں آج ووٹ ڈالے گئے ان میں 16حلقے کشمیر سے جبکہ 17حلقے جموں کے تھے۔ ان حلقوں میں 2 ہزار 46 پولنگ مراکز قائم کئے گئے تھے۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ میں 305 امیداروں کی قسمت کا فیصلہ 7لاکھ 37ہزار 6سو 48 رائے دہندگان نے بیلٹ باکسز میں بند کر دیے۔

اس دوران سیاسی تجزیہ نگاروں نے بھی ڈی ڈی سی انتخابات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے' ان تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان سے تھری ٹائیر پنچائتی راج کی جڑیں مضبوط ہوں گی۔ جس کی بدولت گاؤں دیہات کے بنیادی مسائل کا ازالہ ہوگا۔

رشید راہل نے ای ٹی وی بھارت سےکہا کہ ان انتخابات میں جس جوش وخروش سے لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کر کے علاقے کی ترقی کے لیے اپنے نمائندےکا انتخاب عمل میں لارہے ہیں یہ جمہوریت کے لئے نیک شگون ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو نمائندے چن کر آئیں گے وہ براہ راست اپنے اپنے علاقوں کی زمینی سطح پر درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ ہیں اور وہ لوگوں کے ساتھ بہتر طور سے جڑے ہوئے ہیں۔ جس بنا پر منتخب نمائندے تعمیر وترقی کے کاموں کو بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے میں ایک بجے تک 43 فیصد ووٹنگ

واضح رہے کہ آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19دسمبر کو اختتام پزید ہوگیا ہےاور 22 دسمبر کو نتائج کا سامنے آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.