ETV Bharat / state

PM Modi Compliments JK People پی ایم مودی کا ٹویٹ، کشمیری لوگوں کی تعریف کی

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 7:43 PM IST

pm-modi-compliments-j-k-people-for-hospitality-to-tourists
پی ایم مودی کا ٹویٹ، کشمیری لوگوں کی تعریف کی

جموں و کشمیر میں امسال تقریباً 1.62 کروڑ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا ہے۔ سرکاری اعداد شمار کے مطابق اس سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ریکارڈ توڑ میں 20.5 لاکھ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا، جن میں 3.65 لاکھ امرناتھ یاتری بھی شامل ہیں۔ Tourist Flow IN KASHMIR

سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے سیاحوں کی گرمجوشی سے مہمان نوازی کے لیے جموں و کشمیر کے لوگوں کی تعریف کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹویٹر ہینڈل نے جموں وکشمیر محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے آفیشل ہینڈل کے ٹویٹ کو جواب دیتے ہوئے لکھا "حیرت انگیز خبر! جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کی گرمجوشی اور مہمان نوازی کے لیے خراج تحسین"

pm-modi-compliments-j-k-people-for-hospitality-to-tourists
پی ایم مودی کا ٹویٹ، کشمیری لوگوں کی تعریف کی

بتادیں کہ جموں و کشمیر محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے آفیشل ہینڈل پر ٹویٹ کرکے لکھا کہ "جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے کو پائیدار ترقی کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے اور مہمان نوازی کے شعبے کو مضبوط بنانے اور ایک مضبوط سیاحتی انفراسٹرکچر قائم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے"۔

انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ اس بار جموں وکشمیر میں 10.62 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ امسال جموں و کشمیر میں 1.62 کروڑ سیاح وارد ہوئے۔سرکاری اعداد شمار کے مطابق اس سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ریکارڈ توڑ میں 20.5 لاکھ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا، جن میں 3.65 لاکھ امرناتھ یاتری بھی شامل ہیں۔ Tourist Flow IN KASHMIR

مزید پڑھیں:Srinagar Eye in Dal Lake جھیل ڈل میں "لندن آئی" کی طرز پر "سرینگر آئی" بنانے کی تجویز

20 لاکھ سیاحوں نے وادی کشمیر کے مشہور صحت افزا مقامات گلمرگ، پہلگام ، سونہ مرگ ،مغل باغات کی سیر کی جس سے نہ صرف یہاں روزگار کے مواقعے ملے بلکہ کووڈ سے بے حال سیاحت سے جڑے افراد میں خوشی کی لہر ڈور پڑی۔ اس سال جون میں کشمیر کے بیشتر ہوٹولوں اور گیسٹ ہاؤسز میں پہلے سے100 فیصد بوکینگ ہوئی تھی۔


سال 2021 میں بھی اگرچہ لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے کشمیر کا رخ کیا، لیکن امسال گزشتہ برسوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی توقع کی جارہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار سرینگر کے ہوائی اڈے سے روزانہ تقریبا 100 پروازوں کی آمد و رفت ہو رہی ہے اور ہر روز کم از کم 5 ہزار سیاح یہاں پہنچ رہے ہیں جب کہ اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں بیشتر ہوٹلوں میں ستمبر اور اکتوبر میں 95 فیصد پیشگی بکنگ ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.