ETV Bharat / state

PDP President Mehbooba Mufti at Jantar Mantar: پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کا جنتر منتر پر احتجاج

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 12:53 PM IST

Updated : Jan 11, 2022, 9:23 AM IST

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کا جنتر منتر پر احتجاج
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کا جنتر منتر پر احتجاج

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے پارٹی ورکرز کے ساتھ دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج Sit in Protest at Jantar Mantar in Delhi کرتے ہوئے حکومت سے کشمیر کا مسئلہ جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی PDP president Mehbooba Mufti نے آج دہلی کے جنتر منتر پر اپنے پارٹی ورکرز کے ساتھ کشمیر میں ہو رہے تشدد کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کا جنتر منتر پر احتجاج

احتجاج کرنے آئی محبوبہ مفتی نے مرکز پر جموں و کشمیر کو "پرامن" علاقہ کے طور پر پیش کرنے کا الزام لگایا انہوں نے کہا کہ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ کشمیر کی سڑکوں پر خون بہایا جا رہا ہے اور لوگوں کو اپنی رائے کا اظہار کرنے پر انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت گرفتار کیا جا رہا ہے۔

جنتر منتر پر انہوں نے کہا کہ 'کشمیری عوام کو بولنے کی اجازت نہیں ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ کوئی باہر نکلتا ہے تو اسے گولی مار دی جاتی ہے'۔ کشمیر کی سڑکیں خون سے بھری ہوئی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں پر یو اے پی اے کی دفعات لگا کر انہیں جیلوں میں قید کیا جا رہا ہے۔ کشمیر کی جیلیں بھر گئیں تو انہیں اب ملک کی دیگر ریاستوں کی جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کو گوڈسے کا کشمیر بننے نہیں دیں گی جب کہ موجودہ حکومت کشمیر کو گوڈسے کا کشمیر بنانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ گاندھی کا ملک ہے اور اسے ہم گوڈسے کے پیروکاروں کے حوالے نہیں کریں گے۔

انہوں نے اپنے پارٹی ورکرز کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 'کشمیر کا مسئلہ جلد حل کیا جائے اور دفعہ 35A کو Restoration of 35A بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 'کشمیر میں معصوم لوگوں کا خون بہانا بند کیا جائے، کشمیر کا حل صرف بات چیت سے کیا جا سکتا ہے۔'

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے جب محبوبہ مفتی دہلی میں احتجاج کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا گاندھی مجسمہ کے سامنے احتجاج Dr Farooq Abdullah At Gandhi Statue

واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس کے ممبرانِ پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ Dr Farooq Abdullah، اکبر لون اور حسنین مسعودی نے پارلیمنٹ کے لان میں گاندھی جی کے مجسمہ Protest In Front of Gandhi Statue کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ National Conference MPs Demand Revocation کیا کہ 5 اگست 2019 کے فیصلوں کو واپس Revocation of Aug 5, 2019 لیا جائے، جس طرح مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ زرعی قوانین Farm Laws Repeal کو واپس لیا گیا۔

Last Updated :Jan 11, 2022, 9:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.