ETV Bharat / state

Waheed parra passport issue: وحید پرہ کا غیر ملکی سفر، ہائی کورٹ نے حکومت سے کیا جواب طلب

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 1:01 PM IST

Updated : Jul 5, 2023, 3:11 PM IST

این آئی اے کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمن پرہ نے ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ سے امریکہ جانے کی اجازت دئے جانے سے متعلق رجوع کیا۔ Pdp leader waheed parra yale university fellowship

ا
ا

وحید پرہ کا غیر ملکی سفر، ہائی کورٹ نے حکومت سے کیا جواب طلب
وحید پرہ کا غیر ملکی سفر، ہائی کورٹ نے حکومت سے کیا جواب طلب

سرینگر (جموں و کشمیر): پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے نوجوان لیڈر وحید الرحمن پرہ کی جانب سے ییل یونیورسٹی کے تین ماہ کی پیس فیلوشپ پروگرام میں داخلہ لینے کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت کے لئے دی گئی درخواست کے پیش نظر جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے حال ہی میں مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کو نوٹس بھیجا ہے۔ عرضی کو سماعت کے لئے قبول کرنے کے بعد، جسٹس سنجے دھر نے اس معاملے میں جموں و کشمیر انتظامیہ سے جواب طلب کیا اور اس معاملے میں 12 جولائی کو سماعت مقرر کی ہے۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) ایکٹ کے تحت تحقیقات کے الزامات سے متعلق مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے ذریعے وحید پرہ کی درخواست کو مسترد کیے جانے کے بعد پرہ نے ہائی کورٹ میں تحریری طور ایک درخواست دائر کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے 25 مئی 2022 کو کئی پابندیوں کے ساتھ پرہ کو ضمانت پر رہا کیا تھا۔ ان شرائط میں کہا گیا تھا کہ انہیں ٹرائل کورٹ کی پیشگی منظوری کے بغیر جموں و کشمیر چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہیں اپنا پاسپورٹ تفتیشی افسر کے حوالے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔

ان پابندیوں کی روشنی میں، پرہ نے سرینگر کی این آئی اے عدالت میں ملک چھوڑنے کی اجازت اور اپنے پاسپورٹ کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ انہوں نے یہ اپنی درخواست میں کہا تھا کہ انہیں ییل پیس فیلوشپ، 2023 کا پہلا پیس فیلو منتخب کیا گیا ہے، جو ستمبر میں شروع ہوگا اور نومبر میں ختم ہوگا۔ پرہ کی درخواشت پر سماعت کرتے ہوئے این آئی اے عدالت نے مشائدہ کیا کہ پرہ کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کیس کی تحقیقات اور مقدمہ چلایا جا رہا ہے اور اس لئے ان کی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی کیونکہ پرہ کی بیرون ملک جانے سے کارروائیوں میں مداخلت ہو سکتی ہے۔ این آئی اے عدالت کے فیصلے کے پیش نظر پرہ نے ہائی کورٹ میں راحت کی درخواست دائر کی۔

مزید پڑھیں: NIA Court Rejects Waheed Parra's Plea: وحید پرہ امریکہ نہیں جا سکتے

ہائی کورٹ کو پرہ کے وکیل ایڈوکیٹ شارق ریاض نے بتایا کہ ’’این آئی اے عدالت نے کیس میں پرہ کے دلائل کو نظر انداز کیا ہے اور ان کی درخواست کو خارج کرنے کا فیصلہ انصاف کی مکمل خلاف ورزی ہے۔‘‘ انہوں نے دلیل دی کہ ’’این آئی اے عدالت کا فیصلہ واضح طور پر من مانی ہے اور مفروضوں پر مبنی ہے۔‘‘ شارق نے ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ ’’یہ قانونی نقطہ نظر سے غیر منصفانہ ہے۔‘‘ اپنی درخواست میں پرہ نے دلیل دی کہ بیرون ملک سفر کرنے کا حق بنیادی حقوق میں شامل ہے اور اس پر مکمل پابندی نہیں لگائی جا سکتی کیونکہ ان کے خلاف مجرمانہ الزامات ابھی زیر التوا ہیں۔

Last Updated : Jul 5, 2023, 3:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.