Yasin Malik Sentence: یاسین ملک کو سزا کے خلاف سرینگر میں جزوی ہڑتال

author img

By

Published : May 26, 2022, 1:23 PM IST

یاسین ملک کو سزا سنائے جانے کے خلاف سرینگر میں جزوی ہڑتال

کسی بھی علیحدگی پسند یا عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے ہڑتال کی کال نہیں دی گئی تاہم اسکے باوجود سرینگر کے گرد و نواح میں جزوی ہڑتال Partial Shutdown in Srinagar against Yasin Malik Sentence رہی۔

علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک کو دہلی کی ایک عدالت کی جانب سے ٹیرر فنڈنگ معاملے میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے رد عمل میں آج وادی کشمیر میں جزوی ہڑتال منائی گئی۔ Partial Shutdown in Srinagar against Yasin Malik Sentence سرینگر شہر بشمول تجارتی مرکز لال چوک اور یاسین ملک کے آبائی علاقہ مائسمہ میں تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند رہیں۔ عوامی ٹرانسپورٹ اور لوگوں کی نقل و حرکت بھی کم دیکھی گئی تاہم سرکاری دفاتر اور اسکول کھلے رہے۔

یاسین ملک کو سزا سنائے جانے کے خلاف سرینگر میں جزوی ہڑتال

اگرچہ پولیس کی جانب سے مائسمہ علاقے میں جانے سے کسی کو روکا نہیں جا رہا ہے تاہم امن و قانون کو برقرار رکھنے کہ لیے وقتاً فوقتاً علاقے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ Partial Shutdown in Kashmir وہیں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار بھی غیراعلانیہ طور پر کم کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز یاسین ملک کو سزا سنائے جانے کے بعد مائسمہ میں ہوئے احتجاج اور پتھر بازی میں ملوث دس نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ روز این آئی اے کی ایک عدالت نے محمد یاسین ملک کو دو مقدمات میں عمر قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا۔

مزید پڑھیں: Political Reaction On Yasin Malik Verdict: این آئے اے کی عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ہے نہ کہ انصاف، پی اے جی ڈی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.