ETV Bharat / state

'میں پی اے جی ڈی میں ہمیشہ شریک رہوں گی'

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 10:08 PM IST

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 جون کو دلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ 14 سیاسی رہنمائوں کی ملاقات کے بعد پی اے جی ڈی میں رخنہ پڑ گیا ہے۔

PAGD represents the emotions
PAGD represents the emotions

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات کی نمائندگی کررہا ہے اور وہ اس الائنس میں شامل رہیں گی۔ محبوبہ مفتی نے آج اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے پانچ سینئر لیڈران کی میٹنگ بلائی تھی جس میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی اے جی ڈی لوگوں کے جذبات کی نمائندہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کی میٹنگ ہونے والی تھی لیکن محبوبہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے میٹنگ کو معطل کیا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی کام کی وجہ سے اس میٹنگ میں نہیں جاسکی تھیں جس کی وجہ سے اجلاس کو معطل کرنا پڑا۔

تاہم سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 جون کو دلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ 14 سیاسی رہنمائوں کی ملاقات کے بعد پی اے جی ڈی میں رخنہ پڑ گیا ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ گپکار الائنس کے شرکا نے دفعہ 370 کے متعلق مختلف نوعیت کے بیانات دیے تھے جس کی وجہ سے پے اے جے ڈی کی میٹنگ میں محبوبہ مفتی نے جانے سے عدم دلچسپی دکھائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.