ETV Bharat / state

Rise Of Non Communicable Diseases جموں وکشمیر میں غیر متعدی بیماریوں میں اضافہ،تحقیق

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 3:34 PM IST

Updated : Apr 11, 2023, 7:03 PM IST

سکمز صورہ کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں ہسپتال میں 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد نئے مریضوں کا علاج کیا گیا ہے،جن میں تقریباً 3 لاکھ افراد غیر متعدی امراض میں مبتلا تھے جن میں شوگر اور دیگر بیماریاں شامل تھی۔

non-communicable-diseases-increase-in-jk
جموں وکشمیر میں غیر متعدی بیماریوں میں اضافہ،تحقییق

جموں وکشمیر میں غیر متعدی بیماریوں میں اضافہ،تحقییق

سرینگر: جموں وکشمیر میں غیر متعدی یعنی نان کمینیکیبل بیماریاں جیسے شوگر،بلڈ پریشر،گردوں کے امراض ،کینسر اور اسٹروک وغیرہ بڑی تیزی سے لوگوں کو جکڑ رہی ہیں۔طبی اعداد و شمار کے مطابق 12 فیصد لوگ شوگر یعنی ذیابیطس اور 20 فیصد آبادی بلڈ پریشر کا شکار ہے۔ جی ایم سی سرینگر کی جانب سے 2022 کی تحقیق کے مطابق وادی کشمیر میں 12 فیصد آبادی ذیابیطس سے جوجھ رہے ہیں۔وہیں نیشنل لائبرری آف میڈیسن نے ایک تحقیق میں ملکی سطح پر یہ تعداد 29 فیصد بتائی ہے۔


ادھر سکمز صورہ کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں ہسپتال میں 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد نئے مریضوں کا علاج کیا گیا ہے،جن میں تقریباً 3 لاکھ افراد غیر متعدی امراض میں مبتلا تھے جن میں شوگر اور دیگر بیماریو/ں کے 75 ہزار ،شعبہ امراض قلب کے 72 ہزار ،میڈیکل آنکولوجی کے 91 ہزار 510 اس کے علاوہ کینسر کے 4817 نئے معاملات بھی شامل ہیں۔

ڈائریکڑ سکمز کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ غیر متعدی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکٹر پرویز کول نے بتایا کہ دنیا کے جن ممالک میں غربت ہے،وہاں متعدی بیماریاں زیادہ دیکھنے کو ملتی ہیںلیکن جن علاقوں میں لوگوں کے مالی حالت بہتر ہوتی ہے وہاں ایسی متعدی بیماریوں کی جگہ غیر متعدی بیماریاں لیتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ کھانا، جسمانی سرگرمیوں میں کمی، سگریٹ نوشی اور دیگر وجوہات کی بنا پر یہ بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور جس کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ادھر ڈائریکڑ ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کے مطابق گزشتہ تین برسوں کے دوران غیر متعدی بیماریوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔ مگر ان مریضوں کا پتہ لگانے کے لئے خصوصی سکرینگ پروگرام شروع کیا گیا یے اور اب ہر ہسپتال میں ذیابیطس، بلڈ پریشر اور دیگر غیر متعدی بیماریوں کی سکریننگ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: Cancer Rise In Kashmir آنت کے سرطان میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ادھر وادی کشمیر میں گلے، پتےِ ،لبلبے اور پستان کے کینسر میں بھی اب تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ سٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پستان کا سرطان شادی شدہ خواتین تک ہی محدود نہیں رہا ہے بلکہ یہ بیماری اب غیر شادی شدہ جواں سال خواتین میں بھی عام ہوتی جارہی ہے۔ جس کے نتیجے میں اب پستان کا کینسر پہلے جبکہ گلے کا کینسر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

Last Updated : Apr 11, 2023, 7:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.