ETV Bharat / state

'پارٹی کو مزید مضبوط کیا جائے گا'

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 7:20 AM IST

نیشل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ
نیشل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ

فاروق عبداللہ نے بتایا کہ اقتدار میں آکر حکمرانی کرنا ان کا اصل مقصد نہیں ہے بلکہ انسانیت کی خدمت کرنا ہی ان کا مشن ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نیشنل کانفرنس سیکولرازم پر یقین رکھتی ہے اور وہ سیکولر روایات کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

نیشل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کو گراونڈ لیول سے مضبوط کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔

انہوں نے عوام کی خدمت اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم پر ثابت قدم رہنے کی تاکید کی۔ فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار شیر کشمیر بھون میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے حال ہی میں منعقدہ ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز الائنس فار ڈیکلیریشن نے انتخابات میں سب سے زیادہ 110 سیٹیوں پر کامیابی حاصل کی اور سب کی نگاہیں اس پر ٹکی ہیں کہ کس طرح سے نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے۔'

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'متعدد چیلنجز کے باوجود جس طرح سے نیشنل کلانفرنس کو لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی وہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ ان کی پارٹی پر اعتماد کرتے ہیں'۔ این سی کے صدر نے بتایا کہ لوگوں کے اعتماد اور بھروسے سے ہی انہوں نے ان چیلنجز کا سامنا کیا ہے'۔

رامبن: ترقیاتی کمشنر کا ضلع ہسپتال کا دورہ

فاروق عبداللہ نے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ذات، نسل، خطے یا مذہب کو بالائے طاق رکھ کر لوگوں تک پہنچیں'۔ انہوں نے کہا 'جموں وکشمیر میں پارٹی کو نچلی سطح پر مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک بہت بڑے پیمانے پر عوامی روابط شروع کیا جائے گا'۔

نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا 'اس جذبے کو نہ صرف برقرار رکھنا ہے بلکہ فرقہ پرست قوموں کو دور رکھنے بھی ضرورت ہے'۔ فاروق عبداللہ نے بتایا اقتدار میں آکر حکمرانی کرنا ان کا اصل مقصد نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور ان کی پارٹی سیکولیرزم پر یقین رکھتی ہے۔

اجلاس کے دوران ضلعی اور بلاک سطح پر کیے جا رہے کام کاج کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.