بحیثیت سٹیج پرفارمر نرگس خاتون کے پرستاروں کی تعداد محدود تھی لیکن سوشل میڈیا پر پاکستانی گلوکاروں علی سیٹھی، علی ظفر اور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کی جانب سے سراہے جانے کے بعد موسیقی کے ہزاروں شوقین ان کے پرستار بن گئے ہیں۔
سری نگر کے علمگری بازار نامی علاقے سے تعلق رکھنے والی نرگس خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو میں کہا: 'میں سٹیچ پر پرفارم کرنے والی گلوکارہ ہوں۔ سٹیج پر جو نغمے اور غزلیں سامعین کے سامنے پیش کرتی ہوں ان میں سے اکثر میری اپنی لکھی ہوئی ہوتی ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: کشمیری گلوکار جو یوٹیوب سینسیشن بن گیا
نرگس کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں فنکاروں کے لئے محدود مواقع ہیں۔ یہاں فنکاروں کے لئے گزر بسر کرنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا اگر حکومتی سطح پر آرٹ سے وابستہ لوگوں کے لئے کوئی انتظام کیا جاتا تو حالات میں بہتری آسکتی ہے۔