ETV Bharat / state

Road Accidents in JK جموں کشمیر میں بارہ برسوں میں سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت

author img

By

Published : May 5, 2023, 11:05 AM IST

جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سال 2010 سے لے کر سنہ 2012 تک یعنی بارہ برسوں کے درمیان جموں و کشمیر میں سڑک حادثات کے سبب بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔

سڑک حادثات
سڑک حادثات

سڑک حادثات

سرینگر: جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے رپوٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق سڑک حادثات کی میں لوگوں کی اموات کے متعدد وجوہات ہیں جن میں تیز رفتار، گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کا استعمال، نشے کی حالت میں گاڑی چلانا، سڑک لین میں بدنظمی کرنا، حفاظتی آلات جیسے ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنا شامل ہے۔ جموں کشمیر کے ہر ضلع میں سڑک حادثات پیش آئے ہیں تاہم راجوری، پونچھ، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں یہ حادثات کافی خوفناک ہوتے ہیں۔ ان علاقوں میں زیادہ تر مسافر گاڑیاں حادثات کا شکار ہوتی ہیں جن میں درجنوں افراد کی موت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: Road Accident in Mandi منڈی سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت، پانچ زخمی
سرینگر جموں شاہراہ پر بھی سڑک حادثات ہوتے ہیں جن میں گاڑیاں سڑک سے گہری کھائیوں میں گر جاتی ہیں۔ ان علاقوں میں سڑک کافی اونچائی پر ہوتی ہے،اور کم چوڑائی کی وجہ سے گاڈیاں حادثات کا شکار ہوتی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سنہ 2010 میں 6120 سڑک حادثات میں 1073 افراد کی موت ہوئی اور 8655 زخمی ہوئے۔

سنہ2011 میں 6644 حادثات میں 1121 افراد کی موت ہوئی اور 9944 زخمی ہوئے۔

سنہ 2012 میں 6709 سڑک حادثات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1165 ہو گئی جبکہ 9755 افراد زخمی ہوئے۔

سنہ 2013 میں 6469 حادثات میں 990 افراد کی موت ہوئی اور 8681 زخمی ہوئے۔

سنہ 2014 میں 5861 حادثات میں 992 افراد جاں بحق اور 8043 زخمی ہوئے۔

سنہ 2015 میں 5836 حادثات میں 917 افراد کی موت ہوئی اور 8142 زخمی ہوئے۔

سنہ 2016 میں 5501 حادثات میں 958 کی موت ہوئی اور 7677 زخمی ہوگئے۔

سنہ 2017 میں 5624 حادثات میں 926 موت ہوئی اور 7419 زخمی ہوئے۔

سنہ 2018 میں 5978 حادثات میں 984 افراد ہلاک اور 7845 زخمی ہوئے۔

سنہ 2019 میں 5796 حادثات میں کل 996 افراد ہلاک، 7532 زخمی ہوئے۔

سنہ 2020 اور 2021 میں کووڈ لاک ڈاون میں حادثات کم ہوئی کیوں ان دو برسوں میں زندگی قریبا مفلوج تھی۔ ان دو سالوں میں 728 اور 774 افراد ہلاک ہوئے۔ سنہ 2020 کے میں 4860 حادثات ہوئے جن میں 5894 افراد زخمی ہوئے۔

سنہ 2021 کے دوران 6972 افراد 5452 زخمی ہوئے۔
سنہ 2022 میں 6092 حادثات میں 805 کی اموات ہوئی جبکہ 8372 افراد زخمی ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.