Mirwaiz Umar Condoles Maqbool Shah’s Demise: مقبول شاہ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، میرواعظ

author img

By ETV Bharat Urdu Desk

Published : Nov 1, 2023, 8:20 PM IST

a

محمد مقبول شاہ کی گراں قدر خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

سرینگر (جموں کشمیر) : محمد مقبول شاہ عرف مگہ چاچا کے رسم قُل کے موقع پر مختلف مکاتب ہائے فکر سے وابستہ شخصیات نے مرحوم کے گھر جاکر ان کی انسان دوستی، ملنساری، وفاداری اور مرحوم کی خاندان میرواعظین کے ساتھ بے لوث عقیدت کیلئے شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے مگہ چاچا کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ان کے جذبہ وفاداری اور جذبہ استقامت کو ناقابل فراموش دیا اور کہا: ’’مرحوم کی حیثیت (ہمارے) گھر میں ایک عائلی شخص کی سی تھی اور عمر رسیدہ ہونے کے باوجود تا دم مرگ مرحوم نے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ جس خلوص اور ایثار کا مظاہرہ کیا وہ ہم سب کیلئے ناقابل فراموش ہے۔‘‘

اس دوران انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر، انجمن نصرۃ الاسلام، دارالخیر میرواعظ منزل، جامع ٹریڈرس کے ارکان اور دیگر مکاتب فکر سے وابستہ لوگوں نے مرحوم کی انسان نوازی کیلئے ان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Mirwaiz Kashmir میرواعظ نے محمد مقبول شاہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی

مرحوم محمد مقبول شاہ عرف مگہ چاچا کی مغفرت کے لیے مرحوم کے گھر سمیت دیگر کئی تنظیموں کے دفاتر، مساجد میں مجالس ترحیم منعقد ہوئیں جن میں مرحوم محمد مقبول شاہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.