ETV Bharat / state

سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی زندگی اور تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ: میرواعظ کشمیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 5:17 PM IST

مولوی محمد عمر فاروق
مولوی محمد عمر فاروق

Urs of Hazrat Abu Bakr Siddiq خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم وصال کی نسبت سے سرینگر کے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں رات بھر درود و اذکار، نعت و مناجات کی محافل آراستہ ہوئیں۔

سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے صدر اور میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے جانشین رسول اکرم ﷺ،خلیفتہ المسلمین سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وصال کی مناسبت سے حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
میر واعظ نے کہا کہ حضرت صدیق اکبر خلیفہ بلا فصل اور امت میں افضل البشر اور اولین صحابی رسول ہیں، جنہوں نے پوری زندگی دین اسلام، تحریک اسلام، اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ پر عملاً نچھاور کرکے ایک ایسی مثال قائم کی ہے جس کی تاریخ انسانیت میں کوئی نظیر نہیں مل سکتی۔
انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی زندگی اور تعلیمات ہر دور کیلئے مشعل راہ ہیں اور ہمیں موجودہ حالات میں انکے نقش قدم پر چلنے کا عزم کرنا چاہئے ۔

حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وصال 22 جمادی الثانی کو ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔اس حوالے سے خصوصی اجتماعات اور مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے، جبکہ علماء کرام سیدنا صدیق اکبرؓ کے سیرت و کردار ،تعلیمات اور سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ رشتہ میں نہ صرف پیغمبر آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے خسر تھے بلکہ اسلام قبول کرنے والے سابقین اولین میں سے تھے۔ ان کی صاحبزادی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سرور کونینﷺ کے عقد میں تھی جبکہ آنحضرت ﷺ کے انتقال پر ملال کے وقت امت کے متفقہ فیصلہ سے وہ خلیفۃ المسلمین مقرر ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.