ETV Bharat / state

'کورونا اور سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر مجھے عوام سے ملنے نہیں دیا جا رہا'

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 5:47 PM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ 'انتظامیہ عالمی وبا اور سیکیورٹی کا بہانہ کر کے مجھے عوام کے پاس جانے سے روک رہی ہے'۔

کورونا اور سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر مجھے عوام سے ملنے نہیں دیا جا رہا
کورونا اور سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر مجھے عوام سے ملنے نہیں دیا جا رہا

محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'آج پھر انتظامیہ نے کووڈ اور سیکیورٹی کا بہانہ کر مجھے نورآباد جانے سے روک دیا۔ نورآباد وہ جگہ ہے جہاں ہال ہی میں ایک نوجوان نے اپنے والد کی بے بسی کو دیکھ کر خودکشی کرلی ہے۔ اس نوجوان کے والد ایک سرکاری اسکول میں استاد ہیں، جنہوں نے کئی برس پہلے عسکریت پسندی کا راستہ ترک کرکے امن کا راستہ اختیار کیا تھا۔ اور گذشتہ برس سے اس سرکاری استاد کی تنخواہ اس لیے بند کر دی گئی تھی کیوں کہ کسی زمانے میں عسکریت پسند ہوا کرتے تھے'۔

کورونا اور سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر مجھے عوام سے ملنے نہیں دیا جا رہا
کورونا اور سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر مجھے عوام سے ملنے نہیں دیا جا رہا
کورونا اور سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر مجھے عوام سے ملنے نہیں دیا جا رہا
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'اپنے والد کی بے بسی کو دیکھ کر اس نوجوان کو کوئی اور راستہ نہیں سوجھا تو اس نے اپنے باپ کا بوجھ کم کرنے کے لیے خودکشی کر لی۔ یہ ایک استاد کی بات نہیں ہے، بلکہ کشمیر میں ایسے کئی لوگ ہیں جو کبھی عسکریت پسند ہوا کرتے تھے، بعد میں جنہوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے امن کا راستہ اپنایا تھا۔ پڑھ لکھ کر، محنت کر کے عزت کی زندگی بسر کر کے جینے کا راستہ چنا۔ بدقسمتی سے آج انتظامیہ ان تمام نوجوانوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ کئی لوگوں کی تنخواہیںبند ہیں اور وہ مختلف طریقوں سے انہیں ذلیل کرنے کی کوشیں کی جا رہی ہیں'۔انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' ایک طرف انتظامیہ نوجوانوں سے کہتی ہے کہ عسکریت پسندی کا راستہ ترک کرو اور امن کا راستہ اختیار کرو وہیں دوسری جانب جو لوگ اب امن کے راستے پر آچکے ہیں اُن کو ذلیل کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی اور وبائی صورتحال تو بہانہ ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'سیکیورٹی کا مسئلہ لیفٹیننٹ گورنر اور اُن کے افسران کے لیے نہیں ہوتا۔ آئے دن وبائی صورتِحال کے باوجود اُن کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کیے جاتے ہیں، ہر جگہ جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ مجھے ہی کیوں روکا جاتا ہے؟ ایک تو انتظامیہ ایسے لوگوں کے پاس خود نہیں جاتی اور نہ ہی جو ان کے حالات پوچھنے جانا چاہتے ہیں انہیں بھی جانے نہیں دیا جا تا ہے۔ یہ کیسا انصاف ہے؟
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.