ETV Bharat / state

منوج سنہا نے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 5:07 PM IST

Khelo India Winter Games 2024 کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا چوتھا ایڈیشن سیاحتی مقام گلمرگ میں 2 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔حکام کے مطابق کھیلوں کے اس ایڈیشن میں قریب 8 سو کھلاڑیوں، عہدیداروں و میڈیا کے افراد کی شرکت متوقع ہے۔
lg-sinha-reviews-preparations-for-khelo-india-winter-games-2024
منوج سنہا نے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا نے کہا ہے کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے گذشتہ ایڈیشنوں کی کامیابی نے جموں و کشمیر کو سرمائی کھیلوں کے مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے شراکت داروں سے سیاحتی مقام گلمرگ میں منعقد ہونے والی کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے لئے بین الاقوامی معیار کی سہولیات دستیاب رکھنے کی تاکید کی۔

  • LG Sh.@manojsinha_ chaired a meeting to review the preparation for the upcoming #4thKheloIndia Winter Games to be held at Gulmarg from February 2. He directed the concerned departments to work together to create a memorable experience for athletes and winter sports enthusiasts .… pic.twitter.com/AzWpcbkPkK

    — Information & PR, J&K (@diprjk) January 9, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">


موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کے روز گلمرگ میں 2 فروری سے شروع ہونے والی کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے لئے کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
انہوں نے سماجی رابطہ گاہ 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: 'میٹنگ کے دوران میں نے تمام متعلقہ محکموں کو مل کر کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ کھلاڑیوں اور سرمائی کھیلوں کے شائقین کے لئے یہ ایک یاد گار تجربہ رہے'۔

  • Chaired a meeting to review preparation for the upcoming 4th Khelo India Winter Games to be held at Gulmarg from February 2. Directed the concerned departments to work together to create memorable experience for athletes and winter sports enthusiasts. pic.twitter.com/Eo11jTb1PA

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) January 9, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">


منوج سنہا کا کہنا تھا کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے گذشتہ ایڈیشنوں کی کامیابی نے جموں و کشمیر کو سرمائی کھیلوں کے مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'تمام شراکت دار کھیلوں کے ہموار انعقاد اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات دستیاب رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے مقررہ ایکشن پلان کے ذریعے کام کو تیزی سے مکمل کریں'۔


بتادیں کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا چوتھا ایڈیشن وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں 2 فروری شروع ہو رہا ہے۔حکام کے مطابق کھیلوں کے اس ایڈیشن میں قریب 8 سو کھلاڑیوں، عہدیداروں و میڈیا کے افراد وغیرہ کی شرکت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:

گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز اختتام پذیر


سال گزشتہ منعقدہ ان کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن میں کھلاڑیوں، سیاحوں اور مختلف محکمموں کے افسران سمیت زائد از 2 ہزار لوگوں نے حصہ لیا تھا۔کھیلوں اس ایڈیشن میں جموں وکشمیر نے سونے کے 26، سلور کے 25 اور کانسے کے 25 تمغے حاصل کرکے فہرست میں اعلیٰ مقام حاصل کیا تھا۔


(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.