ETV Bharat / state

Amarnath Chhari Mubarak منوج سنہا نے امرناتھ جی چھڑی مبارک کی پوجن کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 6:09 PM IST

lg-sinha-performs-pujan-of-shri-amarnath-chhari-mubarak
منوج سنہا نے امرناتھ جی چھڑی مبارک کی پوجن کی

یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ یاترا کے لئے اب تک قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے، جبکہ سال گزشتہ صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوترا گھپا کا درشن کیا تھا۔

سرینگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو مہنت دیپندرا گری کی موجودگی میں مہا دیو گر دشنامی اکھاڑہ میں امرناتھ جی چھڑی مبارک کی پوجن کی۔ انہوں نے اس موقع پر امن، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبودی کے لئے دعا کی۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرکے کہا کہ 'مہا دیو گر دشنامی اکھاڑہ پر مہنت دیپندرا گری کی موجودگی میں شری امرناتھ جی چھڑی مبارک کی پوجن کی'۔

  • Performed the pujan of the Shri Amarnathji Chhari Mubarak in the presence of Mahant Deependra Giri Ji at Mahadev Gir Dashnami Akhada. Prayed for the peace, prosperity and well-being of one and all on the auspicious occasion of Shravan Shukla Ashtami. pic.twitter.com/hq1IBF8e8P

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) August 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
انہوں نے کہا کہ 'شرون شکلا پنچمی کے متبرک موقع پر امن، خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے دعا کی'۔بتادیں کہ چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی چاندی کی چھڑی) کو مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں 16 اگست کو یہاں تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچایا گیا تھا۔مہنت دیپندرا گری کے مطابق 26 اگست کو پہلگام میں، 28 اگست کو شیش ناگ میں اور 30 اگست کو پنچ ترنی میں شبانہ قیام کے بعد چھری مبارک کو مہنت دپیندرا کی قیادت میں پوتر گھپا تک پہنچایا جائے گا اور 31 اگست کی صبح شرون پورنیما کے موقع پر پوجن ہوگی۔یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شریا مرناتھ یاترا کے لئے اب تک قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے، جبکہ سال گزشتہ صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوترا گھپا کا درشن کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاترا 23 آگست سے عارضی طور پر معطل

یاتریوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج ہونے کے پیش نظر شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پوتر گھپا تک یاترا متبادل دنوں چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.