ETV Bharat / state

کشمیر میں شبانہ سردی میں بتدریج اضافہ، صبح اور شام کے وقت دھند کا راج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 4:32 PM IST

kashmir-witness-foggy-mornings-evenings
کشمیر میں شبانہ سردی میں بتدریج اضافہ، صبح اور شام کے وقت دھند کا راج

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم اس دوران 19 اور 25 نومبر کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔Weather Update Kashmir

سرینگر: وادی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے، تاہم شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اور 24 نومبر کو کمزور مغربی ہوائیں وارد وادی ہو سکتی ہیں جس کے نتیجے میں اوپری پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی میں صبح اور شام کے وقت دھند رہ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6ڈگری سینٹی گرڈ درج کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درہ حرارت 1.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں منفی 2.0،کپواڑہ میں 1.2، کوکر ناگ میں 1.8اور گلمرگ میں 1.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 نومبر سے 26 نومبر موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران 19 اور 25 نومبر کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:


سردی میں اضافے کے پیش نظر ڈاکٹروں نے عمر رسیدہ افراد اور بچوں کو صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ زکام، کھانسی وغیرہ جیسی بیماریوں سے بچ سکیں۔
وادی خاص کر دیہی علاقوں میں سردی سے بچنے کے لئے سر شام ہی گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں وہیں لوگ گھروں کے علاوہ دکانوں، دفتروں اور کام کی دیگر جگہوں پر گرمی کے لئے موثر انتظامات کر رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.