ETV Bharat / state

kashmir Weather Updates: کشمیرمیں خشک موسم کے دوران برف باری کی پیش گوئی

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 12:24 PM IST

شمیرمیں خشک موسم کے دوران برف باری کی پیش گوئی
شمیرمیں خشک موسم کے دوران برف باری کی پیش گوئی

محمکہ موسمیات سے متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 9 فروری کی شام سے اور 10 فروری تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری متوقع ہے۔ جب کہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے منفی درج کیا گیا۔Jammu Kashmir Weather Forecast

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کےدرمیان محکمہ موسمیات نے برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 9 فروری کی شام سے اور 10 فروری تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری متوقع ہے۔ جبکہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے منفی درج کیا گیا۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، جہاں گذشتہ شب کی درجہ حرارت 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئی تھی۔

سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گھئی تھی،کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی جہاں گذشتہ شب کی درجہ حرارت منفی5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئی تھی۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کی درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.