ETV Bharat / state

چلہ کلان کے تیور سخت، درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 7:09 AM IST

اس وقت کشمیر میں 40 روز پر مشتمل چلہ کلان چل رہا ہے- جس دوران وادی میں سردی میں شدید اضافہ ہو جاتا ہے اور درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی واقع ہوتی ہے۔

چلہ کلان کے تیور سخت، درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے
چلہ کلان کے تیور سخت، درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے

وادی کشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کے روز برف باری کے بعد درجہ حرارت مسلسل منفی رہا جبکہ شمالی کشمیر کے گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گلمرگ سیاحتی مقام وادی میں سرد ترین مقام رہا۔

جنوبی کشمیر کے پہلگام میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرات منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ شمال میں کپواڑہ میں منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور جنوب میں کوکرناگ میں منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس وقت کشمیر میں 40 روز پر مشتمل چلہ کلان چل رہا ہے- جس دوران وادی میں سردی میں شدید اضافہ ہو جاتا ہے اور درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی واقع ہوتی ہے۔ مشہور ڈل جھیل سمیت آبی ذخیرے بھی جم جاتے ہیں۔ اس عرصے کے دوران برف باری کے امکانات اکثر اور زیادہ سے زیادہ ہوتے ہیں اور زیادہ تر علاقوں خصوصاً اونچے علاقوں میں شدید برف باری ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.