ETV Bharat / state

امسال دسویں جماعت کا امتحانی پرچہ سی بی ایس ای کے طرز پر ہوگا

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 12:35 PM IST

Updated : Mar 25, 2021, 2:16 PM IST

ڈائریکٹر اکیڈمیکس فاروق احمد پیر نے کہا کہ ماہر تعلیم، نجی اسکولوں کے سربراہان اور والدین کے اسرار پر اس طرح کا قدم اٹھایا گیا۔ یہ روایتی طرز سے الگ جدید تعلیمی نظام سے بچوں کو آشنا کرنے کی سمت میں یہ ایک بہتر پہل ہے۔

امسال دسویں جماعت کا امتحانی پرچہ سی بی ایس سی ای کے طرز پر ہوگا
امسال دسویں جماعت کا امتحانی پرچہ سی بی ایس سی ای کے طرز پر ہوگا

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے امتحانی پرچے میں سی بی ایس ای طرز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں انٹرنل اسسمنٹ میں 20 فیصد نمبرات جبکہ تھیوری میں 80 فیصد نمبرات ہوں گے تاکہ طلبا و طالبات کو کلاسز میں پڑھائی کے علاوہ سال بھر اپنے اسکولوں میں دیگر سرگرمیوں کا بھی فائدہ حاصل ہو۔

امتحانی پرچے میں نئے طریقہ کار کو متعارف کیے جانے کے حوالے سے ڈائریکٹر اکیڈمکس کی جانب سے باضابطہ طور ایک نوٹفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس پر رواں برس سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

امسال دسویں جماعت کا امتحانی پرچہ سی بی ایس سی ای کے طرز پر ہوگا
دسویں جماعت کے امتحان میں سی بی ایس ای کے امتحانی طرز کو اپنانے سے متعلق جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چیرپرسن وینا پنڈتا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے غور و فکر کے بعد یہ طے پایا گیا ہے کہ نصاب کی پڑھائی کے علاوہ اسکول میں بچوں کی دیگر سرگرمیوں کو بھی پرکھنا نہایت ہی ضروری ہے جس میں اسکولوں میں طلبہ کا طور طریقہ، اساتذہ کے ساتھ ان کا رویہ اور کلاسز میں حاضری وغیرہ شامل ہیں۔
وینا پنڈتا نے کہا کہ اس نئے طریقے سے امتحانی پرچے میں تھیوری میں 80 فیصد اور انٹرنل اسسمنٹ میں 20 فیصد نمبرات شامل ہوں گے۔ اس نئے طرز سے بچوں کو اپنی صلاحیت اور قابلیت کو مزید پروان چڑھانے کا موقع بھی ملے گا۔
وہیں، ڈائریکٹر اکیڈمکس فاروق احمد پیر نے کہا کہ ماہر تعلیم، نجی اسکولوں کے سربراہان اور والدین کے اسرار پر اس طرح کا قدم اٹھایا گیا۔
یہ روایتی طرز سے ہٹ کر جدید تعلیمی نظام سے بچوں کو آشنا کرنے کی سمت میں یہ ایک بہتر پہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دسویں جماعت کے امتحانی پرچے کو سی بی ایس ای کے عین مطابق ترتیب دیا جائے گا تاہم نصاب اور کتابیں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی اپنی ہی ہوں گی جن میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی ہے۔
Last Updated : Mar 25, 2021, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.