ETV Bharat / state

ریئل کشمیر بمقابلہ سریندی دکن ایف سی، کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرسکی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 12:20 PM IST

سری نگر میں واقع ٹی آر سی گراؤنڈ پر گذشتہ روز سریندی دکن ایف سی اور ریئل کشمیر ایف سی کے درمیان فٹبال کھیلا گیا۔ تاہم اخیر وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرسکی۔ Real Kashmir vs Sreenidi Deccan FC, Neither team could score

Real Kashmir vs Sreenidi Deccan FC
Real Kashmir vs Sreenidi Deccan FC

سرینگر: سری نگر کے ٹی آر سی گراؤنڈ میں گزشتہ روز سریندی دکن ایف سی اور ریئل کشمیر ایف سی کے درمیان کھیلے گئے ائی لیگ کے 9 مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکامیاب رہے۔ جہاں سریندی دکن ایف سی کی ٹیم کلکتہ میں کھیل گئے اپنے گزشتہ میچ میں محمڈن اسپورٹس کلب کے ہاتھوں ملی ایک متنازعہ شکست کے بعد ریل کشمیر کے گھریلو میدان پر زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے تھے وہیں گھریلو ٹیم بھی ایزول ایف سی کے ساتھ ہوئے میچ ڈرا کے بعد تین پوائنٹ اپنے کھاتے میں درج کرنا چاہتی تھی۔ گزشتہ شام کھیلا گیا میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل تھا۔ کیونکہ جہاں ان کا اس میچ سے تین پوائنٹ حاصل کر نے کی کوشش تھی تاہم صرف ایک ایک پوائنٹ سے مطمئن ہونا پڑا۔ جس وجہ سے جہاں سریندی دکن ایف سی پوائنٹس ٹیبل پہ دوسرے پائدان پہ پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Real Kashmir Vs Rajasthan United Football Match سرینگر میں آئی لیگ فٹ بال کی واپسی

وہیں ریئل کشمیر چوتھے پائدان پر پہنچ گئی۔ محمڈن اسپورٹس کلب 19 پوائنٹس کے ساتھ پہلے پائیدان پر ہے اور شیلانگ لاجونگ ایف سی 16 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے پائیدان پر ہے۔ ریئل کشمیر کے کل 14 پوائنٹس ہیں وہیں سریندی دکن ایف سی کے 17 پوائنٹس ہیں۔ کل کے میچ میں، دکن ایف سی نے اپنی لائن اپ میں چار تبدیلیاں کیں اور پھر بھی کشمیر کے دفاع کو توڑ نہیں سکے۔ ابراہیم سیسوکو، رضوان حسن اور لالبیاکلیانا نے پہلے ہاف میں تعطل کو توڑنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم، یہ گول کیپر البینو گومز تھے جو گول کے آگے دیوار بن کر کھڑے رہے اور میچ کے ہیرو بھی قرار دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.