ETV Bharat / state

Covid surge in JK: جموں و کشمیر میں مزید 547 افراد کی کووڈ رپورٹ مثبت

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 8:50 AM IST

جموں وکشمیر میں مزید 547 افراد کی رپورٹ مثبت
جموں وکشمیر میں مزید 547 افراد کی رپورٹ مثبت

سرینگر ضلع میں 103افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جب کہ جموں ضلع میں سب سے زیادہ 176 افراد کی رپورٹ جمعرات کے روز مثبت آئی ہے۔ Covid 19 Cases In JK

جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 547 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران سات مریض فوت ہوئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں 547 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

انہوں نے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر ضلع میں 103افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، بارہ مولہ میں 16، بڈگام میں 22، پلوامہ میں 17، کپواڑہ میں 28، اننت ناگ میں گیارہ ، بانڈی پورہ میں 15، گاندربل میں 19، کولگام آٹھ اور شوپیاں میں ایک شخص کو اس وائرس میں مبتلا پایا گیا۔ Active Cases in Jammu and Kashmir

جموں ضلع میں سب سے زیادہ 176 افراد کی رپورٹ جمعرات کے روز مثبت آئی ہے، اُدھم پور میں تیرہ ، راجوری نو ، ڈوڈہ میں 22، کٹھوعہ میں 17، سانبہ میں بارہ ، کشتواڑ میں بارہ ، پونچھ میں چار ، رام بن میں 39اور ریاسی میں تین افرادکی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

علاوہ ازیں جموں وکشمیر میں مزید 2258 صحت یاب ہوئے جن میں سے 662 جموں اور 1596 تعلق رکھتے ہیں۔ Covid Recoveries in JK

جموں وکشمیر میں میں فی الوقت 8512 ایکٹیو کیسز ہیں۔Active Cases in JK

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.