ETV Bharat / state

Free Medicine لمپی مرض سے متاثر مویشیوں کےلئے مفت دوا کا اعلان

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 10:08 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں کشمیر کے اب تک 56 ہزار 146 مویشی لمپی اسکن بیماری سے متاثر ہوئے جن میں 1 ہزار 564 مویشیوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس بیماری سے متاثر مویشی کو علاج کے لیے چھ ہزار سے دس ہزار کی قیمت پر ادویات خریدنے پڑتے تھے جو مالکان کے لئے مشکل ہوتا ہے۔Lumpy Skin Disease In JK

سرینگر:جموں کشمیر میں اب تک 56 ہزار 146 مویشی لمپی اسکن بیماری سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 1500 سے زائد مویشیوں کی موت ہوگئی ہے۔لمپی اسکن بیماری کے علاج سے مویشی مالکان مالی بحران سے جوج رہے ہیں کیونکہ اس بیماری کے علاج کے لیے درکار ادویات کی قیمت بہت زیادہ ہے جو عام مویشی ملکان برداشت نہیں کرتے ہے۔medicines for Lumpy Skin Disease

مالکان مطالبہ کر رہے تھے کہ انتظامیہ ان کو مفت ادویات دستیاب رکھے لیکن انتظامیہ گزشتہ کئی مہینوں سے ان کے مطالبات پر غور نہیں کر رہی تھی۔تاہم آج ایل جی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ لمپی اسکن بیماری سے متاثرین مویشیوں کے لیے انتظامیہ مفت ادویات دے رہے ہے جو مالکان کے لیے بڑی راحت ہے۔
یہ اہم فیصلہ ایل جی منوج سنہا کی زیر صدارت انتظامی کونسل نے لیا۔ اس میٹنگ میں منوج سنہا کے علاوہ ان کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا تھے۔Free medicines for Lumpy Skin Disease

قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر کے میں اب تک 56,146 مویشی لمبی سکن بیماری سے متاثر ہوئے جن میں 1564 مویشیوں کی موت ہوگئی ہے۔اس بیماری سے متاثر مویشی کو علاج کے لیے چھ ہزار سے دس ہزار کی قیمت پر ادویات خریدنے پڑتے تھے جو مالکان کے لئے مشکل ہوتا ہے۔ تاہم انتظامیہ کے فیصلے سے مالکان کو کچھ حد تک راحت ملی گی۔

مزید پڑھیں: Lumpy Skin Disease in Anantnag لمپی اسکن بیماری قابو میں، شرح اموات میں نمایاں کمی، چیف اینمل ہسبنڈری افسر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.