ETV Bharat / state

Missing Cop Traced: سوپور سے لاپتہ پولیس اہلکار سرینگر میں بازیاب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 12:19 PM IST

دو روز قبل سوپور سے لا پتہ ہوئے ایس پی او کا سرینگر میں سراغ لگا لیا گیا ہے۔ قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد پولیس اہلکار کو اہل خانہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔ JK Cop Missing from Sopore Traced in Srinagar

a
a

بارہمولہ (جموں کشمیر): عہدیداروں نے ہفتہ کو بتایا کہ سوپور کے ڈورو علاقے میں اپنے گھر سے لاپتہ ہونے والے پولیس اہلکار کا سراغ لگایا گیا ہے اور لاپتہ پولیس اہلکارکو اس کے آبائی علاقہ واپس پہنچایا گیا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق طاہر احمد ڈار نام کا پولیس اہلکار دو روز قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لیے کوششیں کی گئیں۔

عہدیداروں کے مطابق لاپتہ ہوئے پولیس اہلکار کو گزشتہ شام سرینگر سے ٹریس کیا گیا تھا جس کے بعد اسے آبائی علاقہ واپس لایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد پولیس اہلکار کو اہل خانہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایس پی او طاہر احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکنہ ڈورو، سوپور دو روز قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے اور جب ایس پی او کے بارے میں اہل خانہ کو کوئی اتہ پتہ نہ چلا، اس کے بعد انہوں نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔

مزید پڑھیں: SPO Goes missing in sopore سوپورہ میں ایس پی او لاپتہ

ذرائع کے مطابق لاپتہ ایس پی او کافی عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ اور اس وقت وہ سوپور پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔ ایس پی او چند روز سے وہ گھر پر چھٹی پر آئے تھے، جس دوران وہ لاپتہ ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.