ETV Bharat / state

کشمیر: علیحدگی پسند 11 ماہ بعد اخبارات کی سرخیوں میں

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 2:27 PM IST

تقریبا 11 ماہ کے طویل عرصے کے بعد علیحدگی پسند لیڈران مقامی اخبارات کی سرخیوں میں اُس وقت آئے جب سینئر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

کشمیر: علیحدگی پسند 11 ماہ بعد اخبارات کی سرخیوں میں
کشمیر: علیحدگی پسند 11 ماہ بعد اخبارات کی سرخیوں میں

گزشتہ برس پانچ اگست کو بھاجپا سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کے خاتمے اور سابق ریاست کو دو یونین ٹریٹریز (وفاقی علاقوں) -جموں و کشمیر اور لداخ - میں منقسم کرنے کے بعد وادی کشمیر میں سیاسی اور عوامی حلقوں پر کافی دباؤ پڑا۔

اس دباؤ کا اثر مقامی میڈیا پر بھی ہوا جس کے سبب علیحدگی پسندوں کے متعلق خبریں یا انکے پریس ریلیز اخبارات میں چھپنے بند ہوگئے۔

کشمیر: علیحدگی پسند 11 ماہ بعد اخبارات کی سرخیوں میں

جموں و کشمیر پولیس نے دو صحافیوں کو علیحدگی پسند جماعت جے کے ایل ایف (JKLF) کے پریس ریلیز کو شائع کرنے پر سرینگر میں قائم ایس او جی کیمپ بلا کر انکی چھ گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی اور ان پر کیس بھی درج کیا۔

اس واقعے کے بعد صحافیوں اور اخبار مالکان پر شدید دباؤ اور خوف طاری ہوا اور انہوں نے علیحدگی پسندوں کے متعلق خبریں یا انکی جانب سے مشتہر کیے گئے پریس ریلیز کو شائع کرنے کا سلسلہ منقطع کر دیا۔

تاہم پیر کو 11 ماہ کے طویل عرصے کے بعد علیحدگی پسند مقامی اخبارات کی شہہ سرخیوں میں اُس وقت آئے جب سینئر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس سے علیحدگی اختیار کی۔

پانچ اگست کے بعد علیحدگی پسندوں کے متعلق اخبارات یا سوشل میڈیا پر بات نہ کرنے کا تعطل بھی اس بڑی خبر سے ٹوٹ گیا۔

اگر مقامی اخبارات کے صفحہ اول پر نظر ڈالیں تو سید علی گیلانی کے متعلق خبر تقریباً ہر اخبار کی زینت بنی۔

وادی کشمیر میں انگریزی اور اردو میں شائع ہونے والے مقامی اخبارات نے سید علی گیلانی کے حریت کانفرس سے کنارہ کشی کی خبر کو شہ سرخی میں جگہ دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.