ETV Bharat / state

Covid Surge in JK جموں وکشمیر میں مزید 2304 افراد مثبت

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 8:37 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے, سرینگر میں بدھ کے رز 439 افراد کی رپورٹ مثبت جبکہ جموں میں 443 مثبت معاملے سامنے آئے ہے۔Active Cases Of Covid 19 in JK

سری نگر،02 فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2304 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 9 مریض فوت ہوئے ہیں۔ J&K reports 2304 new COVID cases

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں بدھ کے رز 439 افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 190، بڈگام میں 167، پلوامہ میں 41، کپواڑہ میں 131، اننت ناگ میں 84، بانڈی پورہ میں 57، گاندربل میں 53، کولگام میں 112، شوپیاں میں 34افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔Covid 19 in Jammu and Kashmir

انہوں نے بتایا کہ جموں میں 443، اُدھم پور میں 128، راجوری میں 37، ڈوڈہ میں 104، کٹھوعہ میں 36، سانبہ میں 56، کشتواڑ میں 54، پونچھ میں 15، رام بن میں 84اور ریاسی میں 39افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ترجمان کے مطابق بدھ کے روز جموں وکشمیر میں مزید 9مریض وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔Covid Deaths In JK

انہوں نے کہاکہ بدھ کے روز مزید 5024 مریض صحت ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے سے 1433اور کشمیر ڈویژن سے 3591 تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ا بتک 405959 مریض صحت یاب ہوئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں : India Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کے دو لاکھ سے کم نئے کیسز

اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں فی الوقت 29829 فعال کیسز ہیں جن میں سے جموں صوبے میں 8547 اور کشمیر میں 21282 شامل ہیں۔

دریں اثنا یومیہ کیسز میں اگر چہ کمی واقع ہورہی ہے تاہم فوتگی شرح لگاتار بڑھ رہی ہیں۔

ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں سے باہر آتے وقت ماسک کا استعمال کریں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.