ETV Bharat / state

سائبر فراڈ اور ہیکنگ کا الزام، 23 افراد گرفتار

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 11:39 AM IST

آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سائبر فراڈ اور ہیکنگ میں ملوث پانے پر 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ سائبر فراڈ اور ہیکنگ سے متعلق اطلاعات موصول ہونے پر سرینگر میں واقع سائبر پولیس اسٹیشن ایف آئی آر درج کی گئی۔

برفانی علاقوں میں جہاز کے ذریعے کورونا ویکسین پہنچائی جائے گی

انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66، 66-بی اور66-سی اور آئی پی سی کی دفعہ 419 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا، جس کے بعد گرفتاری عمل لائی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وجے کمار نے بتایا کہ اس کے علاوہ سرینگر ضلع کے مختلف کال سنٹرز پر متعدد چھاپے مارے گئے۔ آئی جی پی نے کہا کہ مجموعی طور پر 23 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.